قومی خبریں

’بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی‘، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ کے مطابق بی جے پی دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ ریاست کی کمان گورنر کو سونپ دے گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ اسے کس طرح پروجیکٹ کرتی ہے لیکن کرناٹک یہ سب نہیں چل سکتا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

 

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

Published: undefined

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’بی جے پی دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ ریاست کی کمان گورنر کو سونپ دے گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ اسے کس طرح پروجیکٹ کرتی ہے لیکن یہاں (کرناٹک میں) یہ سب نہیں چل سکتا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کانگریس لیڈروں کو بی جے پی یہ کہہ کر دھمکی دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے خراب ہو گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’میں بس یہ کہنا چاہوں گا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال سب سے بہتر اگر کہیں ہے تو وہ کرناٹک میں ہے۔‘‘ واضح رہے کہ کرناٹک بی جے پی نے ریاستی حکومت پر ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے تنقید کی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس کے دور حکومت میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں مجرمانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined