مہاراشٹر ایم وی اے کے تیز و طرار لیڈر اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے خلاف ان کے ’شکتی‘ کے بیان پر جھوٹی مہم چلا رہی ہے۔
Published: undefined
پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘ میں اپنے ہفتہ وار کالم ’روکھ ٹھوک‘ میں راؤت نے کہا ہے کہ ممبئی میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف ایک ماسک ہیں اور اپوزیشن کو ان کے پیچھے کی ’شکتی‘ سے لڑنا پڑے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی کا مطلب ’دھن شکتی‘ تھا جس کے خلاف اپوزیشن کو جم کر لڑنا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے فوراً کہا کہ یہ ہندوتوا اور ناری شکتی پر حملہ ہے۔ جو لوگ خود کو بھگوان وشنو کا اوتار مانتے ہیں انہیں راہل گاندھی کے ’شکتی‘ حملے سے جھٹکا لگا ہے اور انہوں نے راہل گاندھی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا۔ اس جھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے بھی کوئی ’شکتی‘ ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ بی جے پی ایک نفسیاتی مریض بن گئی ہے۔
Published: undefined
اپنے کالم میں سنجے راؤت نے یہ بھی پوچھا کہ مریضوں کے علاج سے پیسے کمانے والے ایک اسپتال کو الیکٹورل بانڈ کیوں خریدنے پڑے۔ انہوں نے کہا ’یشودا سوپر اسپیشلٹی ہاسٹل‘ نے اکتوبر 2021 سے اکتوبر 2023 کے درمیان 162 کروڑ روپے کے الیکٹورل بانڈ خریدے۔ کووڈ-19 کی وبا کے دوران کون سی پارٹی ایک اسپتال سے چندہ لے رہی تھی؟ کوویڈ 19 مرکز اور ’کھچڑی‘ کے معاملات کی جانچ کرنے والی ایجنسیوں کو اس اسپتال اور بی جے پی کے درمیان روابط کی بھی جانچ کرنی چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ممبئی میں کوویڈ 19 علاج کے مراکز کے قیام میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ای ڈی کووڈ-19 وبا کے دوران شہر میں پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں کو ’کھچڑی‘ کے پیکٹ فراہم کرنے کے لئے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے دیئے گئے کنٹریکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined