کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں انتشار پھیلانے کے لئے بی جے پی خود اپنے ورکروں کو مار رہی ہے۔ اترکنیا کے گھیراؤ کے درمیان پولیس جھڑپ میں بی جے پی ورکر کی موت پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ایلن رائے کا پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بی جے پی کو بے نقاب کردیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کل سہ پہر شمالی بنگال کے ریاستی سکریٹریٹ اترکنیا سلی گوڑی میں بی جے پی مظاہرین کو روکتے ہوئے پولیس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی۔ پولیس نے جلوس کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن، آنسو گیس اور لاٹھیوں کا بھی استعمال کیا تھا۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے اینٹیں پھینکی ہیں۔
Published: undefined
مبینہ طور پر پولیس کے لاٹھی سے ایلن رائے کے سر پر چوٹ پہنچی تھی۔ تشویشناک حالت میں نارتھ بنگال میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس گولی سے رائے کی موت ہوئی ہے وہ گولی پولیس استعمال نہیں کرتی ہے۔ اس کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے خلاف حملہ شروع کردیا ہے۔
Published: undefined
رانی گنج میں انتظامیہ کی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں انتشار پھیلانے کے لئے یہ سب کچھ کر رہی ہے۔ اپنے ہی جلوس پر گولی چلائی جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز