قومی خبریں

بی جے پی ملک میں بے روزگاری بڑھنے کی ذمہ دار: راہل گاندھی

جے پور: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ملک میں بے روزگاری بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو ایک سال میں 24 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ملک میں بے روزگاری بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو ایک سال میں 24 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے جے پور ضلع کے چومو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مودی حکومت آنے کے بعد بے روزگاری میں جس قدر اضافہ ہوا ہے اتنا آزادی کے بعد اب تک نہیں تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ایک سال میں دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے اور ہر خاندان کے اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کرانے کا وعدہ کیا تھا، جو جھوٹا ثابت ہوا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں ایک سال میں 24 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ گرام پنچایتوں میں دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا بھی ذکر کیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی ’نیائے یوجنا ‘سے ملک کے 20 فیصد غریب پانچ کروڑ خاندانوں کے اکاؤنٹ میں ایک سال میں 72 ہزار اور پانچ سال میں تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے جمع کرائے جائیں گے۔ نیائے یوجنا سے نہ صرف غریب خاندانوں کو فائدہ ہو گا بلکہ اس سے چھوٹے دکانداروں، مڈل کلاس کو فائدہ ہو گا اور معیشت میں بھی مضبوطی آئے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نیائے یوجنا کی رقم غریب خاندان کے اکاؤنٹ میں اس وقت تک جمع ہوتی رہے گی جب تک اس خاندان کی ماہانہ آمدنی 12 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوتی۔

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ مودی نے ملک کے سب سے امیر 15 لوگوں کا پانچ لاکھ 55 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا جبکہ کسانوں، چھوٹے دكاندارو اور نوجوانوں کا قرض معاف نہیں کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے فضائیہ سے 30 ہزار کروڑ روپے چوری کرکے انل امبانی کو دے دیئے۔

Published: undefined

انل امبانی پر 45 ہزار کروڑ کا بینک قرض تھا جسے ادا نہ کرنے کی وجہ سے ا سے جیل کی سزا ہونی تھی لیکن اس کے بھائی کی مدد سے وہ جیل جانے سے بچ گیا۔ انل امبانی کو مودی نے رافیل طیارے بنانے کا ٹھیکہ دے دیا جس کے پاس اس کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر جی ایس ٹی کو آسان بناکر کم سے کم اور آسان ٹیکس رکھا جائے گا جس سے اس میں ہونے والی پریشانی سے راحت مل سکے۔

Published: undefined

عوامی ریلی سے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، ریاستی کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اویناش پانڈے نے بھی خطاب کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined