ممبئی: جس طرح سے انگریزوں نے آزادی سے قبل عوام کو کچلا اس طرز پر آج بی جے پی سرکار کسانوں کو کچل رہی ہے، لکھیم پور میں کسانوں کو گاڑی سے روندنا انتہائی افسوسناک اور شرمناک حرکت ہے کیونکہ کسان اس ملک کا ان داتا ہے لیکن افسوس کہ سرکار کسانوں کو ہی ختم کرنے پر آمادہ ہے اس کا ردعمل لکھیم پور میں کسانوں کو کچلنے پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا۔
Published: undefined
ابو عاصم اعظمی نے لکھیم پور میں کسانوں کے حق کے لئے آواز بلند کرنے والے قومی لیڈر اکھلیش یادو کی گرفتاری کو جمہوریت کی آواز دبانے اور گلا گھوٹنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ملک میں قتل عام کو فروغ دے رہی ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت اور غماز کسانوں کو گاڑی سے کچلنا ہے اگر کوئی سرکار کے خلاف بولتا ہے تو وہ غدار وطن ہوجاتا ہے یہاں تک کہ کسانوں کو بھی غدار وطن قرار دیا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو کی یاترا اور مقبولیت سے اترپردیش سرکار خوفزدہ ہے اس لئے وہ اس قسم کی کارروائی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یو پی سرکار کو پوری طرح برخاست کیا جائے، ابوعاصم اعظمی نے سنبھل میں پریورتن یاترا کے دوران احتجاج کیا اور اس کے خلاف دھرنا بھی دیا اعظمی نے سنبھل میں رہ کر اس گرفتاری کے بعد مہاراشٹر اور ممبئی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کی ہدایت اپنے ورکروں کو دی تھی، جس کے بعد ممبئی میں بھی اکھلیش کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined