لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ اقتدار پر مبنی سیاست کی وجہ سے غریبوں کی اقتدار میں شرکت داری نہیں ہو سکتی ہے۔ غریب آج بھی اقتدار کی طاقت سے محروم ہیں۔ بی جے پی غریبوں کو اپنا سیاسی مہرہ بنانے کا کام کر رہی ہے۔ سیاست خدمات خلق کا ذریعہ ہے جبکہ بی جے پی کی سیاست پیشہ وارانہ ہے۔
Published: undefined
یادو نے کہا کہ بی جے پی سرکاریں عوام کی باتیں نہیں سننا چاہتی ہیں وہ صرف اپنے من کی بات سنتی ہیں۔ اپوزیشن کے تئیں اس کا رویہ نظرانداز کرنے والا ہے۔ جمہوری نظام میں اس کا یقین نہیں ہے۔ آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کو کچلا جا رہا ہے اور آئین کی منشی سے ہی کھلواڑ کیا جانے لگا ہے۔
Published: undefined
یادو نے کہا کہ آج ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا کھوکھلا خواب دکھایا جا رہا ہے۔ جس ملک میں آج بھی کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی اور روزگار میسر نہ ہو۔ کسان قرض سے پریشان ہو کر خودکشی کر رہا ہو اور خواتین-بچیاں روز عصمت دری کی شکار ہو رہی ہوں وہاں گارنٹی کی گھنٹی بجا کر لوگوں کو دھوکہ دینا کہاں تک مناسب ہے۔
Published: undefined
ملک کی نئی نسل، جس پر کل کا سارا دارومدار ہے ہو مایوسی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس کے پاس نہ تعلیم کا نظم ہے اور نہ ہی روٹی-روزگار کی گارنٹی ہے۔ ملک میں کاروبار اور انڈسٹریل ورلڈ سرکاری مداخلت سے بری طرح پریشان ہے۔ اتر پردیش میں سرمایہ کار کے نام پر 40 لاکھ کروڑ کے ایم او یو ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی انڈسٹری نہیں لگی ہے اور نہ ہی کسی کو روزگار ملا ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ملک مہنگائی۔ بے روزگار اور بدعنوانی سے پریشان ہے۔ لوگوں کی زندگی چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے اپنی چھاپہ مار ایجنسیوں کی بدولت سب طرف خوف و دہشت کا ماحول بنا دیا ہے۔ اقتدار کی ہوس میں بی جے پی نے انتخابی عمل کو بھی مشتبہ بنا دیا ہے۔ اب ایک ہی طریقہ بچا ہے کہ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ہٹے تو ای وی ایم ہٹے اور ملک کی تمام مسائل کا مناسب حل ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined