شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے انتخابی مہم میں سائیکل کو بم دھماکے سے جوڑنے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا ہے کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی شکست کے دہانے پر ہوتی ہے تو وہ اپوزیشن جماعتوں کو دہشت گردی سے جوڑ دیتی ہے۔ سنجے راوت نے مزید کہا کہ یہ ان کی عادت ہے، جب یہ لوگ شکست کے دہانے پر کھڑے ہوتے ہیں تو اس طرح کے الزامات لگاتے ہیں، بی جے پی اتر پردیش میں ہار رہی ہے اور اور یہ ان کی ہاتھ پاؤں مارنے کی آخری کوشش ہے۔
Published: undefined
وہیں گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو رج سنگھ چوہان نے بھی ایس پی سرابراہ کو اورنگ زیب کہا تھا، انہوں نے اتر پردیش کے دیوریا میں انتخابی تشہیر کے دورن کہا کہ اکھلیش یادو آج کے اورنگ زیب ہیں۔ جو اپنے والد کے تئیں وفادار نہیں تھا، وہ آپ کے تئیں وفادار کیسے ہوگا، ایسا خود ملائم سنگھ نے کہا تھا۔ اورنگ زیب نے اپنے والد کو جیل میں ڈالا، اپنے بھائیوں کو مار ڈالا۔ ملائم جی کہتے ہیں کہ اکھلیش کی طرح کسی نے انھیں بے عزت نہیں کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز