جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کو ملنے والی عوامی حمایت سے خوفزدہ بی جے پی اب ہندو۔ مسلم تنازعہ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
Published: undefined
جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری راجیو رنجن نے کہا کہ انڈیا اتحاد کو ملنے والی عوامی حمایت سے پریشان بی جے پی اب ہندو مسلم تنازعہ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں کام کے نام پر ووٹ نہیں ملے گا، اس لیے وہ فرقہ وارانہ پولرائزیشن کا آخری ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
مسٹر رنجن نے کہا کہ لوک سبھا میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے گھٹیا ریمارکس بی جے پی کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ اگر آپ دیکھیں تو آج تک نہ تو وزیر اعظم مودی نے اس کی مذمت کی ہے اور نہ ہی وزیر داخلہ امت شاہ یا اس کے صدر جے پی نڈا نے بدھوڑی پر تنقید کی ہے۔ چھوٹے چھوٹے مسائل پر ٹویٹ کرنے والے بی جے پی لیڈروں کی یہ خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ پارلیمنٹ میں ایک مسلم لیڈر کے خلاف مسٹربدھوڑی کے زہریلے الفاظ کوئی اتفاق نہیں بلکہ بی جے پی کا دانستہ تجربہ ہے۔
Published: undefined
جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ حقیقت میں سماج کو آپس میں لڑا کر ووٹ حاصل کرنا شروع سے ہی بی جے پی کی پالیسی رہی ہے۔ گجرات ہو یا اتر پردیش یا مرکزی سیاست، ہر جگہ وہ ذات پات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو پولرائز کرتے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کا دشمن بناتے ہیں۔ عوام آپس میں لڑتے رہتے ہیں اور ان کے لیڈر اقتدار کے مزے حاصل کرتے رہتے ہیں۔ اس حکمت عملی کی وجہ سے پہلے منی پور میں دو برادریاں ایک دوسرے کے خون کی پیاسی بنیں اور اب وہی واقعہ ہریانہ میں دہرایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
مسٹررنجن نے کہا کہ حقیقت میں پچھلے نو سالوں سے فرقہ پرستی کے نام پر اقلیتوں کو بے شرمی سے ڈرایا دھمکایاجارہاہے۔ ان میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ عوامی بائیکاٹ اور اقلیتوں کی نسل کشی کی دھمکیاں میڈیا کی موجودگی میں نام نہاد 'دھرم سنسند' کے ذریعے کھلے عام دی جا رہی ہیں۔ آئین اور امن و امان کی مسلسل دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، جبکہ نفرت انگیز تقریر کرنے پر بھی مقدمات درج نہیں کیے جاتے۔
Published: undefined
جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ تمام معاملات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بی جے پی کے لئے قوم پرستی اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی باتیں عوام کو گمراہ کرنے کے لئے صرف ہتھیار ہیں، حقیقت میں ان کے پاس ان اقدار پر ذرا بھر بھی اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ووٹ بینک بڑھانے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی حد عبور کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined