کانگریس لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے جمعرات کو الزام لگایا کہ ریاست کی حکمراں بی جے پی ان کی پارٹی کے ایم ایل ایز کو 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے بھاری رقم کی پیشکش کر کے ان کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایک ایم ایل اے نے انہیں رقم کے بدلے این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کو ووٹ دینے کے لئے فون آنے کی اطلاع دی۔ تاہم کمل ناتھ نے یقین دلایا کہ کانگریس کے تمام ایم ایل اے یشونت سنہا کو ووٹ دیں گے۔
Published: undefined
پارٹی ذرائع کے مطابق متعلقہ ایم ایل اے سابق وزراء اور ممتاز قبائلی ایم ایل اے ہیں۔ کانگریس ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کم از کم تین غیر بی جے پی ایم ایل اے کو کراس ووٹنگ کے لیے رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ "وہ (بی جے پی) پہلے ہی ضلع اور ضلع پنچایت کے انتخابات میں ہمارے لوگوں کو ڈرا رہے ہیں اور لالچ دے رہے ہیں، لیکن اب انہوں نے صدارتی انتخاب کو بھی نہیں بخشا ہے،"
Published: undefined
کمل ناتھ کا یہ الزام ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کی طرف سے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ بشمول کمل ناتھ اور راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ سے این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کرنے کے چند گھنٹے بعد آیا ہے۔ دریں اثنا، یشونت سنہا، جو بدھ کی رات بھوپال پہنچے اور جمعرات کی دوپہر نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگئے، نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے جمہوری نظام کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
"چاہے میں صدارتی انتخاب جیتوں یا نہیں، میں یہ واضح کر دوں گا کہ میں جمہوریت کی حفاظت کے لیے سڑک پر لڑوں گا۔ آج کی بی جے پی اٹل-اڈوانی کے دور سے بالکل مختلف ہے۔" یشونت سنہا نے کہا کہ انہوں نے ہر ریاست کے ایم ایل اے اور ایم پی سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت کی حفاظت میں ان کا ساتھ دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز