راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’بی جے پی قصداً راجستھان کو نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بات لیک سٹی میں 15-13 مئی تک ہونے والے کانگریس کے ’چنتن شیویر‘ کے انتظامات کی نگرانی کے لیے اودے پور پہنچنے کے بعد کہی۔ اشوک گہلوت نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی قصداً راجستھان کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس لیے جودھپور میں تشدد ہوا۔ انھیں راجستھان کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے اعلیٰ افسران سے احکامات ملے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اشوک گہلوت نے کہا کہ ’’ہم نے اسمارٹ طریقے سے کووڈ سے لڑائی لڑی، ہماری بیمہ پالیسی اور تعلیمی ماڈل نے ملک میں ایک رول ماڈل قائم کیا ہے۔ ہم ایک کروڑ لوگوں کو پنشن دے رہے ہیں اور وزیر اعظم سے سبھی کو سماجی سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ماڈل کی کامیابی سے فکرمند بی جے پی کی نظر راجستھان پر ہے۔‘‘ انھوں نے تشدد کو ’چھوٹا واقعہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اب چیزیں قابو میں ہیں۔‘‘
Published: undefined
راجستھان انچارج اجئے ماکن اور رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال بھی بدھ کے روز شیویر (کیمپ) کی میزبانی کے لیے جگہ طے کرنے اودے پور پہنچیں گے۔ ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا پہلے سے ہی شہر میں ہیں۔ کانگریس 2024 کے لوک سبھا انتخاب اور راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تین روزہ اجلاس منعقد کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined