ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شردپوار نے ایک بار پھر مرکزی حکومت اور نریندرمودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اور بی جے پی کی لیڈرشپ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی ابھرتی شخصیت اورمقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے خاندان کو نشانہ بنانے کی غرض سے ایک بار پھر بوفورس توپ اور دیگر پرانے معاملات کو جان بوھ کر نکالاجارہا ہے۔
شردپوارنے چندرپورمیں این سی پی کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مرکزی حکومت گاندھی خاندان کو بدنام کرنے کے لیے عین گجرات الیکشن کے دوران پرانے معاملات کو ابھار رہی ہے ،اس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ راہل گاندھی کی شخصیت اور مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بوفورس معاملہ میں عدالت نے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کو بے قصور قراردیا ہے اور وہ اب حیات نہیں ہیں ،اسی طرح معاملہ میں ملوث اٹلی کے اسلحہ تاجر بھی زندہ نہیں ہیں ۔اس لیے ان معاملات کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا مقصد گاندھی خاندان کو بدنام کرنا ہے۔اس لیے یہ احسا س پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ سرکار راہل گاندھی کی جانب سے فکرمند ہے اور اس قسم کی حرکتیں کررہی ہے۔جوکہ نامناسب فعل ہے۔شردپوار نے اسے راجیو گاندھی کو بدنام کرنیکا سازش قراردیا ہے جوکہ دانستہ طورپر کی جارہی ہے۔
Published: 17 Nov 2017, 9:02 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Nov 2017, 9:02 AM IST