بھوپال: مدھیہ پردیش میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ چناؤ تک پارٹی میں اتحاد رہے او تنظیمی تال میل بنا رہے اس کے لئے پارٹی اور حکومت کی طرف سے کئی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہاہے ہے۔ ایسا ہی ایک پروگرام ’ایکاتم یاترا‘ کے نام سے چلایا جا رہا ہے جس کے ذریعہ پارٹی اور حکومت مل کر ووٹروں کو مائل کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ’ایکاتم یاترا‘ بدھ کو مالوا ضلع کے آگر پہنچی تھی۔ لیکن یاترا کے پرچم کو لے کر دیواس-شاجاپور کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوہر اونٹوال اور آگر مالوا کے بی جے پی کے رکن اسمبلی گوپال پرمار آپس میں الجھ گئے۔
اس ویڈیو میں دیکھیں کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی اور ان کے حامی کس طرح ایک دوسرے سے الجھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ہم نے آر ٹی آئی کارکن ڈاکٹر آنند رائے کے ٹوئٹر ہنڈل سے لیا ہے۔
Published: 18 Jan 2018, 10:00 AM IST
اس دوران دونوں رہنما ایک دوسرے کو گالیاں بھی دے رہے ہیں اور دھکا مکی بھی کی۔ نیتاؤں کو بھڑتے ہوئے دیکھ کر ان کے حامی بھی آپس میں الجھ گئے۔ حامیوں کے بیچ جم کر لات گھونسے چلے اور مار پیٹ ہوئی۔ تقریباً 15 منٹ تک وہاں افرا تفری کا ماحول رہا۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر پولس اور پارٹی کے سینئر رہنما آگے آئے اور معاملہ کو ختم کرایا۔
معاملہ ختم ہونے کے بعد اب رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ ایک دوسرے پر کئی طرح کے الزامات لگا رہے ہیں۔ اس تنازعہ کے پیش نظر پرچم کورتھ میں لگا کر لے کر چلنا پڑ رہا ہے۔
Published: 18 Jan 2018, 10:00 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Jan 2018, 10:00 AM IST