مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی ماحول پوری طرح سے گرم ہے۔ ایک طرف بی جے پی ترنمول کانگریس کے زیادہ سے زیادہ لیڈران و کارکنان کو توڑ کر اپنی طرف کھینچنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، اور دوسری طرف سیکولر پارٹیاں ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کا اعلان کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کے بعد سماجوادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو نے بھی مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے آج ’رائزنگ یو پی‘ کے اسٹیج سے مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں ترنمول کانگریس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری پارٹی ممتا بنرجی کو اسمبلی انتخاب میں حمایت دے رہی ہے۔ پارٹی کے قومی نائب صدر کرنمے نندا اور پارٹی کے تمام کارکنان اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے لیے تشہیری مہم چلائیں گے۔‘‘
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’کچھ دنوں پہلے ان کی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بات ہوئی۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ بنگال میں ترنمول کانگریس کی جیت سماجوادی پارٹی کی جیت ہوگی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بنگال میں اس وقت بی جے پی اور اس کی معاون پارٹیاں چھپی ہوئی ہیں۔ جیسے ہی انتخابات ختم ہوں گے، بی جے پی کی چھپی ہوئی معاون پارٹیاں یو پی آ جائیں گی۔ لیکن ریاستی عوام اب انھیں سبق سکھانے کو تیار ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined