لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں ریاست کے کسان خودکشی کرنے کو مجبور ہیں۔ آج جاری ایک بیان میں ایس پی سربراہ نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس کے اقتدار میں ریاست کے کسان مہنگائی اور قرضی کے چنگل میں پھنستا جا رہا ہے اور خودکشی کرنے کو مجبور ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے کسانوں اور نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک طرف جہاں کسانوں کو جیپ کے پہیوں سے کچلا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف بی جے پی حکومت کا بدعنوانی بھرا نظام کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ جھانسی میں زمین کی پیمائش کے لئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کے ذریعہ رشوت طلب کئے جانے پر کسان کی خودکشی کی خبر کافی تکلف دہ ہے۔ اکھلیش نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں متعلقہ ملازم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی متوفی کے اہل خانہ کو مالی معاونت فراہم کی جانی چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined