پارٹی لائن سے ہٹ کر پرشانت کشور نے ایک بار پھر یہ کہا ہے کہ بی جے پی این آر سی اور شہریت قانون کے ذریعہ اپنے ایجنڈے کو لاگو کر رہی ہے۔جنتا دل یونائٹڈ کے نائب صدر پرشانت کشور نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے انٹر ویو میں اس رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے تعلق سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں شہریت بل کی حمایت کرنے سے ان کی شبیہ خراب ہوئی ہے یا اچھی ہوئی ہے اس کا کوئی سائنٹفک اعداد و شمار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کمار این آر سی پر یو ٹرن لیتے ہیں تو پھر اس وقت دیکھا جائے گا۔
Published: undefined
پرشانت کشور نے کہا ہے کہ انہوں نے شہریت قانون پر کوئی بھی پارٹی مخالف کام نہیں کیا ہے بس اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کا جو اس پر موقف تھا بس اس کی روشنی میں انہوں نے اپنی رائے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملہ پر اپنے رہنما نتیش کمار سے ان کا تبادلہ خیال ہوا ہے۔این آر سی پر اپنی رائے کا ا ظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں این آر سی پر جو پارٹی کی رائے ہے ا س میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور پارٹی کی رائے ہے کہ بہار میں این آر سی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
پرشانت کشور نے یہ بھی کہا کہ اس سارے معاملہ پر اب کوئی بحث کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے شہریت قانون پر کہا ہے کیونکہ میرا کہا ہوا سب کچھ پبلک ڈومین میں ہے اور میں اپنے موقف پر قائم ہوں۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ شہریت قانون اور این آر سی کا کمبی نیشن ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کو ان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ ہمای پارٹی بڑی پارٹی ہے اور انہیں اپنے اندر کچھ اور سدھار کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز