قومی خبریں

بی جے پی نے مہوا موئترا کو پارلیمنٹ سے معطل کرنے کی سازش تیار کی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کے دن مکمل ہو گئے ہیں، بس تین مہینے ہی مرکز میں مودی حکومت رہنے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز کی مودی حکومت پر جمعرات کو سخت حملے کیے۔ انھوں نے کئی ایشوز پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ مہوا موئترا کو لوک سبھا سے معطل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انھوں کرکٹ عالمی کپ فائنل مقابلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے علامی کپ میں ’گنہگاروں‘ کی موجودگی والے میچ کو چھوڑ کر سبھی میچ جیتے۔ اگر عالمی کپ فائنل کولکاتا یا ممبئی میں ہوتا تو ہندوستان فتحیاب ہوتا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستانیوں کھلاڑیوں نے مخالفت کی، اس لیے ہندوستانی ٹیم کو میچ کے دوران بھگوا جرسی نہیں پہننی پڑی۔‘‘

Published: undefined

ممتا بنرجی نے مرکز میں مودی حکومت کے بہت کم دن ہونے کی پیشین گوئی بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کے دن مکمل ہو گئے ہیں۔ بس تین مہینے ہی مرکز میں مودی حکومت رہنے والی ہے۔ انھوں نے مرکزی حکومت کی خامیوں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ ملک کا بینکنگ سیکٹر بحران کی زد میں ہے۔ لگاتار پی ایس یو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ملک کی معیشت چوپٹ ہو چکی ہے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’سبھی بڑی آئی ٹی کمپنیاں کولکاتا کی سلیکان ویلی منصوبہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی واضح لفظوں میں کہتی ہیں کہ ’’بی جے پی کی عادت ہو گئی ہے بدزبانی کرنے کی۔ وہ ان سبھی لوگوں کو بدنام کرنے کا کام کرتے ہیں جن سے انھیں خطرہ نظر آتا ہے۔ صرف بڑی بڑی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ ایک طرف بی جے پی اپنی کامیابی کا ڈھول پیٹ رہی ہے، تو دوسری طرف زمین پر لوگوں کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ مودی حکومت کو ان مسائل سے کوئی مطلب نہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined