قومی خبریں

بی جے پی نے آئین و جمہوریت کے وقار کو پامال کیا ہے، 2027 میں عوام سبق سکھائیں گے: اکھلیش

اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ تنظیم کو اور مضبوط کرنے میں سرگرم ہو جائیں۔ بوتھ سطح پر ایجنٹ بنائیں۔ کسان، نوجوان سمیت سبھی طبقوں کے مسائل اٹھا کر مظلومین کو انصاف دلانے میں مدد کریں۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو (فائل) / آئی اے این ایس

 
IANS

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے سیاسی فائدہ کے لیے اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ وہ سازش کی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ اس پارٹی نے عوام، کسانوں، نوجوانوں، تاجروں، غریبوں کے ساتھ فریب کیا ہے۔ 2027 کے اسمبلی انتخابات میں یوپی کے عوام بی جے پی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا دیں گے۔ اب اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے پیر کو ایس پی صدر دفتر میں کارکنان سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم کو اور مضبوط کرنے میں سرگرم ہو جائیں۔ تنظیم بوتھ سطح پر مضبوط ہونی چاہیے۔ بوتھ سطح پر ایجنٹ بنائیں۔ کسان، نوجوان سمیت سبھی طبقوں کے مسائل اٹھائیں۔ غریبوں اور مظلوموں کو انصاف دلانے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ہی نہیں ملک کے عوام بھی سماج وادیوں کی طرف بڑی امید سے دیکھ رہے ہیں۔ لوگ سماج وادی پارٹی حکومت میں کیے گئے ترقیاتی کاموں، عوامی مفاد کے فیصلوں کو یاد کر رہے ہیں۔

Published: undefined

میٹنگ میں اکھلیش یادو نے بی جے پی پر اتر پردیش کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو 2027 کا انتظار ہے جب بی جے پی کو سبق سکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا رویہ عوام مخالف ہے۔ ناانصافی، ظلم اپنے عروج پر ہے۔ آئین اور جمہوریت کے وقار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔

Published: undefined

سماج وادی پارٹی سربراہ نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت میں عوامی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان مسائل کا کوئی حل نہیں نکالا جا رہا ہے۔ حکومت میں جھوٹ اور لوٹ کا بول بالا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری، بدعنوانی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ غریبوں کی کسی کو بھی فکر نہیں ہے اور وہ انصاف کے لیے بھٹک رہے ہیں۔

اس میٹنگ میں مہاراج گنج ضلع کے رہنما و کارکنان خاص طور پر شامل ہوئے۔ اکھلیش یادو نے ان کے ساتھ ضلع میں پارٹی کے انتخابی نتائج و موجودہ سرگرمیوں پر بات چیت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined