قومی خبریں

نکسلی مسئلہ ختم کرنا بی جے پی حکومت کے بس کی بات نہیں: شیر گل

گزشتہ پانچ برسوں میں ریاست میں 1344 کسانوں نے خود کشی کی ہے یہ حقیقت کسی سے چھپی نہیں ہے۔ چھتيس گڑھ کی زمین جو دھان کے کٹورا کے نام سے جانی جاتی تھی وہ اب شراب کے نام سے جانی جاتی ہے: کانگریس

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

رائے پور: کانگریس کے قومی ترجمان جے ویر شیر گل نے رمن حکومت پر گزشتہ 15 برسوں میں چھتیس گڑھ کی حالت بدتر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نکسلی مسئلہ ختم کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

شیر گل نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمن حکومت کی انتخابی مہم 15 سال قبل پر ہی ٹکی ہوئی ہے مگر عوام کو تو سب پتہ ہے کہ اتنی امیر زمین کے عوام غریب کیسے ہوگئے اور مسلسل غریب ہوتے جا ر ہے ہیں۔ غربت کا گراف کم ہونے کے بجائے مسلسل 15 سالوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 برسوں میں ہونے والے تمام کام عوام کو یاد ہیں چاہے وہ آنکھ پھوڑنے والا اسکینڈل ہو، نسبندی اسکینڈل ہو، خواتین کی حفاظت کی بات ہو، بڑھتے مظالم کی بات ہو، چاہے بے روزگاری کی بات ہو، بے روزگار کے ساتھ وعدہ خلافی، روزگار بھتہ دینے کی بات ہو، چاہے کسانوں کے قرض معافی سے لے کر امدادی قیمت کی بات ہو، عوام سب جانتے ہیں۔ جس کا جواب وہ 20 نومبر کو بٹن دباکر دینے کے لئے تیار ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ریاست میں 1344 کسانوں نے خود کشی کی ہے یہ حقیقت کسی سے چھپی نہیں ہے۔ چھتيس گڑھ سرزمین جو دھان کے کٹورا کے نام سے جانی جاتی تھی وہ اب شراب کے نام سے جانی جاتی ہے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے نام پر صرف اور صرف پكوڑا فروخت کرنا ہی بچا ہے۔ انهوں نے کہا کہ ملک کے 100 پسماندہ اضلاع میں وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کا بھی ضلع شامل ہو گیا ہے، اسی سے 15 سال کی ترقی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

نکسلی دھماکہ میں تین جوان زخمی، ایک کی حالت نازک

چھتیس گڑھ کے حالات اسی واقعہ سے لگائے جا سکتے ہیں کہ کانگریس ترجمان پریس سے مخاطب تھے کہ چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں نکسلیوں کے ذریعہ نصب کئے گئے پریشر بم دھماکے میں ڈی آر جی کے تین جوان۔ کہرام تارا، سوڈھی مکّہ اور آس ویرا زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کہرام تارا کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق بھیجّی تھانہ علاقے کے ایلاڑ مڈگو گاؤں میں حال ہی میں سی آر پی ایف کا نیا کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ اس کیمپ سے آج صبح پولس کا مشترکہ دستہ گشت کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔ دستے کی واپسی کے وقت جنگل میں نکسلیوں کے ذریعہ نصب کئے گئے پریشر بم پر جوان کے پیر پڑنے سے زبردست دھماکہ ہوا۔ جس کی زد میں ڈی آر جی کے تین جوان زخمی ہوگئے۔ تینوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے پور منتقل کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined