قومی خبریں

عوام نے بی جے پی کے لئے پوروانچل کے دروازے مقفل کر دئے:اکھلیش

اکھیلیش نے پھر دہرایا کہ بی جےپی کا جتنا بڑا لیڈر ہے اتنا بڑاجھوٹ بولتا ہے۔ چھوٹا نیتا چھوٹا جھوٹ بولتے ہیں اور بڑا نیتا بڑا جھوٹ بولتا ہےجبکہ سب سے بڑا نیتا سفید جھوٹ بولتا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوپی اسمبلی انتخابات کے سابقہ چھ مراحل کی ووٹنگ میں ہی پارٹی کو مکمل اکثریت ملنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بی جے پی کے لئے پروانچل کے دروازے بند کردئیے ہیں اور بی جے پی کی شکست فاش یقینی ہے۔ پارٹی امیدواروں کی حمایت میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوئے اکھلیش نے بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں پر گنگا کا پانی لے کر بھی جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا یہ الیکشن ملک کا سب سے بڑ الیکشن ہے۔ یہ الیکشن صرف یوپی کی خوشحالی کا ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی آئین اور جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے۔ وقت وقت پر عوام سے جھوٹ بولنے والے بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں کا یوپی سے صفایا کرنے کا الیکشن ہے۔

Published: undefined

انہوں نے غازی پور میں کسی دوسری پارٹی کا کھاتہ بھی نہ کھلنے کا دعوی کرتےہوئے کہا کہ بی جے پی نے بنکروں کو سب سے زیادہ ستایا ہے۔ایسے میں مئو و اطراف میں کسی دوسری پارٹی کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا۔ بی جے پی الیکشن ہار چکی ہے، لوگوں نے اپنے گھروں سے جھنڈے اتارنا شروع کردئے ہیں۔ ایس پی کو مکمل اکثریت پہلے ہی مل چکی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کسانوں کی آمدنی دو دگنی نہیں ہوئی لیکن ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر کسانوں کی مصیبتیں ضرور دوگنی ہوگئیں۔ایس پی سربراہ نے ایک بار پھر دہرایا کہ بی جےپی کا جتنا بڑا لیڈر ہے اتنا بڑاجھوٹ بولتا ہے۔ چھوٹے نیتا چھوٹا جھوٹ بولتے ہیں اور بڑا نیتا بڑا جھوٹ بولتا ہےجبکہ سب سے بڑا نیتا سفید جھوٹ بولتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے غازی پور کے شاندار ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلع میں ویر عبدالحمید جیسا بیٹا پیدا کیا اور وعدہ کیا کہ غازی پور میں یونیورسٹی، اسٹیڈیم، کسانوں کی سہولیت کے لئے منڈی قائم کی جائے گی ساتھ ہی بنکروں کی سہولیت کے سارے انتظام کا تیقن دیا۔انہوں نے مہنگائی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جب سلنڈر تقسیم کررہی تھی تب سلنڈر کی قیمت 400روپئے تھی اور اب اس کی قیمت ایک ہزار روپئے ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined