قومی خبریں

بی جے پی نے ہندو دھرم کو ہائی جیک کیا ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ حقیقی سناتن دھرم فرقہ پرستی کی تعلیم نہیں دیتا ہے، بی جے پی، جن سنگھ اور آر ایس ایس لوگوں کو فرقہ پرستی کے نام لڑانا چاہتے ہیں‘۔

محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس 

جموں: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہندوتوا اور ہندو دھرم کو ہائی جیک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست سیاسی جماعتوں کا موازنہ آئی ایس آئی ایس کے ساتھ کیا جاسکتا ہے یہ دونوں جماعتیں لوگوں کو مذہب کے نام پر مارتی ہیں۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ حقیقی سناتن دھرم فرقہ پرستی کی تعلیم نہیں دیتا ہے، بی جے پی، جن سنگھ اور آر ایس ایس لوگوں کو فرقہ پرستی کے نام لڑانا چاہتے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ان جماعتوں نے ہندوتوا اور ہندو دھرم کو ہائی جیک کیا ہوا ہے‘۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو لگتا ہے کہ یہی جماعتیں ہندو دھرم اور ہندوتوا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بی جے پی اور آر ایس ایس پڑھانا چاہتی ہیں وہ نہ تو ہندتوا ہے اور نہ ہندو دھرم ہے۔

Published: undefined

موصوفہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’فرقہ پرست جماعتوں کا موازنہ آئی ایس آئی ایس کے ساتھ کیا جا سکتا ہے کیونکہ جو جماعتیں ہندو مسلم فساد بھڑکاتی ہوں اور مذہب کے نام پر لنچنگ کرتی ہوں ان کا موازنہ آئی ایس آئی ایس کے ساتھ کیا کسی کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے، کیونکہ دونوں مذہب کے نام پر لوگوں کو مارتے ہیں‘۔ بتادیں کہ محبوبہ مفتی صوبہ جموں کے چھ روزہ دورہ پر جمعے کی شام جموں پہنچی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined