لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے منمانی اور گھپلے بازی کی سبھی حدیں عبور کردی ہیں۔ بی جے پی نے جمہوریت کو کچلنے کا کام کیا ہے اس کے لئے بی جے کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ دوسروں کو ذات پات کا حامی بتانے والی بی جے پی کی یہ سچائی ہے کہ ایم ایل سی الیکشن کی 36سیٹوں میں سے کل 18 پر وزیر اعلی کے ہم ذات جیتے ہیں۔ ایس سی۔ ایس ٹی، او بی سی کو درکنار کر کے یہ کیسا سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہے۔ سماجی انصاف کو جمہوریت کے ذریعہ مضبوط کرنے کی لڑائی سماج وادی لڑے رہیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو آئین، جمہوریت اور غیر جانبدارانہ انتخابات کی کارروائی میں ذرا بھی یقین نہیں ہے۔ وہ پیسے کی طاقت اور دھوکہ دھڑی سے اقتدار میں بنے رہنے کے لئے آئینی اداروں کو کمزور کرنے کے ساتھ ہی جمہوریت کی سبھی اقدار کو بھی تار تار کرنے میں لگی ہے۔ پنچایت انتخابات کے بعد، عام اسمبلی انتخابات۔2022 اور اب ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے جمہوری اقدار کو کچلنے کا ہی کام کیا ہے۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی نے پہلے ہی بی جے پی کی سازشوں کے بارے میں چیف الیکشن کمیشنر کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ بی جے پی ایم ایل سی انتخابات جیتنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ یہ جمہوریت اور آئین دونوں کے لئے تغیر پذیر مرحلہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula