بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے کھاد کے لیے کسانوں کو بہت زیادہ پریشان کیا ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو کیمیائی کھادوں کے لیے مسلسل مسائل کا سامنا ہے۔ ریاستی حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ بی جے پی حکومت کسان مخالف ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کھاد کے لیے بھی کسانوں کو اتنا پریشان کیا جائے۔ ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو فوری طور پر کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور حکومت کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو تحفظ دینا بند کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined