قومی خبریں

مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کو فائدہ نہیں پہنچایا

کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے بارے میں بات کہی تھی ، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اس سمت میں کچھ نہیں کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے یہ الزام لگایا ہے کہ مرکز اور ریاست میں حکمراں جماعت نے غریبوں ، کسانوں اور مزدوروں کے مفاد میں کام نہیں کیا اور ان کو نظرانداز کیا ہے۔ مسٹر کھڑگے نے مدھیہ پردیش کے ضلع ڈنڈوری میں انتخابی اجلاس سے خطاب کیا۔ ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ قبائلیوں ، مزدوروں ، غریب اور کسانوں کے مفاد میں کام کیا ہے لیکن بی جے پی حکومت نے ہمیشہ ان طبقات کو نظرانداز کیا ہے۔

Published: undefined

مسٹر کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے بارے میں بات کہی تھی ، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اس سمت میں کچھ نہیں کیا گیا۔ مسٹر مودی نے دوسرے معاملات میں بھی ایسا ہی کیا اور وہ کانگریس کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ اسی طرح بی جے پی قبائلیوں کی دلچسپی کے بارے میں بات کرنے کے لئے ڈھنڈورا پیٹتی ہے ، لیکن اس کی حکمرانی میں قبائلیوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے قبائلیوں کے مفاد میں کانگریس کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

Published: undefined

اس موقع پر مسٹر کمل ناتھ نے سابق وزیر اعظم آنجہانی محترمہ اندرا گاندھی کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے قبائلی معاشرے کے مفاد میں بہت کام کئے ہیں۔ اس کے بعد مسٹر راجیو گاندھی نے بھی اس طبقے کے مفاد میں کام کیا۔ انہوں نے کانگریس کے وچن پتر میں شامل نکات کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت بننے پر ان پر عمل درآمد ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined