کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دیے جانے سے متعلق لگاتار ہو رہے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنی ’ضد‘ چھوڑ کر اس مرکز کے زیر انتظام خطہ کی عوام کی آواز سننی چاہیے۔ انھوں نے لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’بی جے پی نے لداخ کی عوام سے مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اسے پورا نہیں کیا۔ ایک طرف بڑھتا چینی قبضہ ہے، اور دوسری طرف بی جے پی حکومت کی خاموشی، وعدہ خلافی اور دھوکہ ہے۔ لداخ کی عوام کا اعتماد ٹوٹ رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بار بار مظاہروں کے درمیان لداخ کے ماہر تعلیم و ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک درجنوں لوگوں کے ساتھ منفی 15 ڈگری درجہ حرارت میں آٹھ دن سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ آج لداخ کی عوام مکمل ریاست کا درجہ اور چھٹی شیڈول کے تحت سیکورٹی کا مطالبہ کر رہی ہے جسے پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔‘‘ کانگریس جنرل سکریٹری نے واضح لفظوں میں کہا کہ حکومت کو اپنی ضد چھوڑ کر لداخ کی عوام کی آواز سننی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined