قومی خبریں

نتیش کمار کے ذریعہ ’مشن 24‘ کا آغاز یوپی سے کیے جانے کی خبروں پر بی جے پی میں بوکھلاہٹ، سشیل مودی کا رد عمل آیا سامنے

لوک سبھا انتخاب سے قبل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی مہم میں مصروف ہیں، کہا جا رہا ہے کہ نتیش کمار 2024 کی انتخابی مہم کا آغاز اتر پردیش سے کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بیار نتیش کمار / تصویر یو این آئی
وزیر اعلیٰ بیار نتیش کمار / تصویر یو این آئی Pappi Sharma.

جنتا دل یو کے صدر راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے جب سے یہ بیان دیا ہے کہ نتیش کمار کو اتر پردیش سے انتخاب لڑنے کی پیشکش ملی ہے، اس کے بعد سے ہی ریاست کی سیاست میں گرمی پیدا ہو گئی ہے۔ برسراقتدار اور حزب مخالف لیڈران میں بیان بازی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جنتا دل یو اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی سے بات چیت بھی کرنے والی ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا انتخاب سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی مہم میں مصروف ہیں۔ مشورہ دیا جا رہا ہے کہ نتیش کمار 2024 کے انتخاب کی مہم اتر پردیش سے شروع کریں۔ سیاست میں کہا بھی جاتا ہے کہ لوک سبھا کا راستہ یوپی سے ہو کر گزرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نتیش کمار نے 2024 کے انتخاب میں یوپی سے قسمت آزمائی کا ذہن تیار کر لیا ہے۔ اس کا اشارہ جنتا دل یو صدر للن سنگھ نے اپنے بیان میں دیا ہے، جس کے بعد اس قیاس کو مزید طاقت مل گئی ہے۔

Published: undefined

للن سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کا اتحاد پڑوسی ریاست اتر پردیش میں طاقتور بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔ جنتا دل یو صدر للن سنگھ نے تو یہاں تک کہا کہ یوپی میں پارٹی کے کارکنان چاہتے ہیں کہ نتیش کمار آئندہ لوک سبھا انتخاب یوپی سے ہی لڑیں۔ جنتا دل یو لیڈر نے اسے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ پھول پور، امبیڈکر نگر اور مرزا پور کے کارکنان چاہتے ہیں کہ نتیش کمار ان علاقوں سے انتخاب لڑیں۔ انھوں نے حالانکہ یہ بھی کہا کہ ابھی لوک سبھا انتخاب میں کافی وقت ہے، اس لیے کچھ بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں لیا جائے گا۔

Published: undefined

ویسے للن سنگھ کے اس بیان کے بعد بی جے پی میں زبردست بوکھلاہٹ دکھائی دے رہی ہے۔ بوکھلاہٹ میں ہی بی جے پی نے نتیش کمار کو چیلنج بھی دینا شروع کر دیا ہے کہ وہ یوپی سے الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ نتیش کمار کے قریبی رہ چکے سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی ان دنوں نتیش سے کافی ناراض چل رہے ہیں۔ وہ ان پر حملہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ انھوں نے تازہ سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ نتیش کمار کہیں سے بھی لوک سبھا انتخاب لڑیں، عوام انھیں بری طرح شکست دے گی اور وہ اپنی ضمانت بھی نہیں بچا پائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined