قومی خبریں

بی جے پی نے ایودھیا کے نام پر سیاست اور کاروبار کیا، سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد

ایودھیا سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے ریاست کی حکمراں بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایودھیا کے نام پر صرف سیاست اور کاروبار کیا

<div class="paragraphs"><p>اودھیش پرساد / آئی اے این ایس</p></div>

اودھیش پرساد / آئی اے این ایس

 

ایودھیا: ایودھیا سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے ریاست کی حکمراں بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایودھیا کے نام پر صرف سیاست اور کاروبار کیا سماجوادی پارٹی کے ایم پی اودھیش پرساد نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں زمین کی خرید و فروخت میں گہری دھاندلی کی گئی ہے۔ بی جے پی والے ایودھیا کے نام پر پورے ملک میں سیاست اور کاروبار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اودھیش پرساد نے بی جے پی اور اس سے وابستہ لوگوں پر ایودھیا میں بڑے پیمانے پر زمین لوٹنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں اور اربوں روپے کی زمین اونے پونے داموں لی گئی۔ زمین خریدنے والے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ یہ تمام زمینیں یہاں کے معزز کسانوں کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر اکھلیش یادو بھی اس معاملے پر کئی بیان دے چکے ہیں۔ اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد اس مسئلہ پر بات کی جائے گی اور کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو بہت سے لوگ قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ہاتھرس واقعے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے اودھیش پرساد نے کہا، ’’ہاتھرس کا واقعہ بہت دردناک اور دل کو دہلا دینے والا ہے۔ کچھ کارروائی کی گئی ہے، لیکن اس معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔ امید ہے کہ حکومت قصورواروں کو نہیں بچائے گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اناؤ میں بھی ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ہم اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کے لواحقین کو کم از کم 50 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined