مہاراج گنج: کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر اپنی تشہیر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے گذشتہ پانچ سالوں میں پبلسٹی کے سوا کوئی کام نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی کی ترجیح صرف اپنی پبلسٹی کی ہے جبکہ دوسری جانب کسان، نوجوان اور غریب ہر قسم کی پریشانیوں سے دو چار ہیں لیکن بی جے پی کو ان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
Published: undefined
مہاراج گنج میں صحافت سے سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی کانگریس امیدوار سپریا سرینیٹ کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتی ہوئیں پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی نے کسانوں کے انسورنش پریمیم کے نام پر 10 ہزار کروڑ روپئے سرمایہ کاروں کے جیب میں ڈال دیئے ہیں۔
Published: undefined
نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے ملک کی معیشت کو کمزور کیا ہے جبکہ منریگا جس نے یو پی اے میعاد کار میں کسانوں کی مدد کی تھی اسے بھی کمزور کیا گیا ہے۔ پرینکا نے دعوی کیا کہ بی جے پی کا واحد مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے اور اس کے لئے وہ سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک کا مستقبل صرف کانگریس کے ہاتھوں میں محفوظ ہے اور عوام کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ دیں گے۔ کانگریس نے عوام سے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے ہیں اور اس نے ہمیشہ زمینی سطح پر کام کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر کانگریس کی مرکز میں حکومت بنتی ہے تو کسانوں کے لئے الگ سے بجٹ بنایا جائے گا۔ ہم ہر ایک کے لئے لڑنا چاہتے ہیں آپ کو اپنے مضبوط مستقبل کے لئے حکومت کو تبدیل کرنا چاہیے۔
Published: undefined
کانگریس امیدوار سپریا نے اپنے خطاب میں دعوی کیا کہ پرینکا گاندھی کی سیاست میں داخلہ ملک میں نئی سیاسی دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے عوام سے بی جے پی کی جملہ بازی سے محتاط رہنے کی اپیل کی۔ ملحوظ رہے کہ مہاراج گنج میں اس الیکشن میں سہ رخی مقابلہ ہے جہاں پر بی جے پی کی موجودہ امیدوار پرینکا چودھری، ایس پی امیدوار اکھلیش سنگھ اور کانگریس کی سپریا انتخابی میدان میں ہیں۔ مہاراج گنج میں ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز