لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر انتخابات جیتنے کے لئے سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے مغرور اجارہ داری سیاست سے ملک کی جمہوریت کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
Published: undefined
یادو نے منگل کو کہا کہ بی جے پی حکومت میں بے قصوروں،غریبوں،کسانوں، نوجوانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ملک کی آئینی اداروں کو کمزور کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ہے۔ اکھیلیش یادو نے کہا کہ انتخاببات غیر جانبدار اور آزاد تبھی ہوں گے جب ان میں شفافیت ہو۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے انتخابات کو اپنی سازشوں سے متنازع اور ناقابل یقین بنا دیا ہے۔عوام کی بیداری اور ان کے تعاون سے جمہوریت کو بچانے کی لڑائی جاری رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز