اتراکھنڈ کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ صبح 8 بجے سے عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس درمیان رشی کیش میں بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی اور دوبارہ امیدوار بنائے گئے پریم چند اگروال کی ایک سیکورٹی اہلکار سے نوک جھونک ہو گئی۔ پریم چند اگروال حامیوں کے ساتھ نابھا ہاؤس مایاکنڈ واقع پولنگ مرکز کا معائنہ کرنے پہنچے۔ یہاں کچھ لوگوں نے یہ شکایت کی کہ کمرے کے اندر اندھیرا ہے۔ اس بات پر پریم چند اگروال نے وہاں موجود اہلکاروں سے بات چیت کی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس درمیان وہاں موجود سی آر پی ایف کے جوان نے اسمبلی اسپیکر (پریم چند اگروال) کو ماسک لگانے کے لیے کہا۔ اس بات کو لے کر ماحول کافی گرم ہو گیا۔ اسمبلی اسپیکر نے سی آر پی ایف جوان کو وہیں پر ڈانٹنا شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریم چند اگروال نے فوجی اہلکار کو یہاں تک کہہ دیا کہ ’تو حفاظت کر، بے کار کی بات مت کر‘۔ سی آر پی ایف کی طرف سے کوتوالی پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس ٹیم موقع پر ہی پہنچ گئی۔ اس وقت تک اسمبلی اسپیکر اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں سے چلے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined