قومی خبریں

پنجاب اسمبلی انتخاب: عآپ کے وزیر اعلیٰ امیدوار بھگونت مان شراب کے ہیں عادی، بی جے پی نے لگائے کئی سنگین الزامات

عآپ نے کامیڈین سے لیڈر بنے بھگونت مان کو اپنی طرف سے پنجاب کا وزیر اعلیٰ امیدوار بنایا ہے، لیکن بی جے پی نے انھیں شراب کا عادی کہنے کے ساتھ ساتھ مزید کئی طرح کے الزامات عائد کیے۔

بھگونت مان
بھگونت مان تصویر آئی اے این ایس

عام آدمی پارٹی (عآپ) کی طرف سے کامیڈین سے لیڈر بنے بھگونت مان کو پنجاب ریاست کے لیے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کی شکل میں پیش کیے جانے کے کچھ دن بعد بی جے پی نے بھگونت مان کو عوامی طور پر بھدے چٹکلے سنانے والا ایڈکٹ کہہ کر پارٹی پر حملہ کیا ہے۔ بی جے پی دہلی کے صدر آدیش گپتا نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے کہا کہ ’’خود پی کر اور عوامی تقاریب میں لوگوں کے درمیان گندے مذاق کرنے سے کوئی بھی تصور کر سکتا ہے کہ مان پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کیا کریں گے۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ شراب کے عادی لوگ اب شراب بندی کی باتیں کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

آدیش گپتا نے اس بات کی بھی تردید کی کہ کیجریوال کی پارٹی کو بھگونت مان کے حق میں 22 لاکھ سے زیادہ کال آئے۔ انھوں نے کہا کہ کیجریوال کہہ رہے ہیں تین دنوں میں سب سے زیادہ کال بھگونت مان کے لیے آئے، جب کہ پورے تین دنوں میں 2 لاکھ 59 ہزار 200 سیکنڈ کا وقت بنتا ہے، کیجریوال اس مدت میں بھگونت مان کے لیے 22 لاکھ سے زیادہ کال کا دعویٰ کر رہے ہیں جو کہ ایک سفید جھوٹ ہے۔ یہ تو مضحکہ خیز بات ہو گئی، کیا کوئی یقین کرے گا کہ فی سکنڈ 10 کال آئے ہوں گے۔

Published: undefined

گزشتہ ہفتے عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے لوگوں سے وزیر اعلیٰ کے لیے اپنی پسند کا نام دینے کے لیے 7074870748 پر ڈائل کرنے، وہاٹس ایپ یا ایس ایم ایس کرنے کے لیے کہا تھا۔ ایسا کر کے وہ پنجاب میں اپنے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کا اعلان کرنے والی پہلی پارٹی بن گئی ہے۔ 20 فروری کو ہونے والے انتخاب کے ریزلٹ 10 مارچ کو اعلان کیے جائیں گے۔

Published: undefined

حزب مخالف لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیجریوال نے خود ایک بار بھگونت مان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ہمیشہ نشے میں رہتے ہیں۔ بدھوڑی نے مزید کہا کہ ’’پھر انھوں نے (کیجریوال نے) کہا کہ مان نے انھیں یقین دلایا ہے کہ وہ اسے (شراب کو) چھوڑ دیں گے۔ اس لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیجریوال اور مان دونوں کو لوگوں کو بتانا چاہیے کہ مان نے حقیقت میں اسے چھوڑ دیا ہے یا نہیں۔‘‘

Published: undefined

رام ویر سنگھ بدھوڑی نے پنجاب عآپ کے وزیر اعلیٰ امیدوار پر دہلی میں ہزاروں شراب کی دکانیں کھولنے اور عآپ لیڈروں اور شراب مافیا کے درمیان پیسے کے لین دین کو سہولت پر مبنی بنانے کا الزام لگایا۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے عآپ حکومت شہر بھر میں شراب کی دکانیں کھولنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، بھگوا پارٹی دہلی حکومت کی نئی آبکاری پالیسی کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ نئی دہلی ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined