مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے منگل کے روز ریاستی سکریٹریٹ نبنّا تک اپنے مارچ کے دوران جو ہنگامہ کیا، اس کے لیے اس نے دوسری ریاستوں سے غنڈے بلوائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں آگ کے اسلحوں اور بموں کے ساتھ تحریک چلانے والے لوگوں کو برداشت نہیں کروں گی۔‘‘
Published: undefined
ممتا بنرجی نے مشرقی مدناپور ضلع میں ایک ایڈمنسٹریٹو جائزہ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی اس ہنگامے میں شامل ہونے کے لیے لوگوں کو ٹرینوں کے ذریعہ لے کر آئی۔ یہاں تک کہ دوسری ریاستوں سے بھی غنڈے لائے گئے، جنھوں نے اینٹ پتھر اور بم پھینکے، جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔‘‘
Published: undefined
ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ قانون ان لوگوں کے خلاف اپنی کارروائی کرے گا، جو پریشانی پیدا کرنے اور پولیس گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے ذمہ دار تھے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ درگا پوجا تہوار سے ٹھیک پہلے منگل کو ہوئے تشدد سے کولکاتا میں کاروباریوں کو زبردست نقصان ہوا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ منگل کے روز کولکاتا میں بی جے پی کے سکریٹریٹ مارچ کے دوران پولیس کے ذریعہ روکے جانے پر بی جے پی لیڈران و کارکنان مشتعل ہو گئے تھے، جس کے بعد انھوں نے کولکاتا کی سڑکوں پر خوب ہنگامہ کیا۔ اس دوران بی جے پی کارکنان نے ایک پولیس افسر کو دوڑا دوڑا کر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا اور ایک پولیس گاڑی میں توڑ پھوڑ کر اسے آگ کے حوالے کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز