قومی خبریں

کرناٹک اسمبلی انتخاب: ’بی جے پی نے ریزرویشن معاملے پر لنگایتوں اور ووکالیگاؤں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس کا الزام

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ بومئی حکومت ریزرویشن کے کوٹہ میں اضافہ کا دفاع کرنے والا حلف نامہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، بی جے پی نے لنگایت، ووکالیگا، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طبقات کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;@DKShivakumar</p></div>

تصویر @DKShivakumar

 

کانگریس نے کرناٹک میں برسراقتدار پارٹی پر حملہ تیز کر دیا ہے۔ کانگریس نے بدھ کے روز کہا کہ برسراقتدار بی جے پی حکومت نے ریزرویشن کے معاملے پر لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور لنگایتوں کے ساتھ ساتھ ووکالیگاؤں کو ریزرویشن کے کوٹہ میں کوئی اضافہ نہیں ملے گا، جیسا کہ بی جے پی دعویٰ کر رہی ہے۔ بنگلورو میں کانگریس پارٹی صدر ڈی کے شیوکمار اور ریاستی انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔

Published: undefined

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ بومئی حکومت ریزرویشن کے کوٹہ میں اضافہ کا دفاع کرنے والا حلف نامہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی نے لنگایت، ووکالیگا، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طبقات کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، ان کی بے عزتی کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بومئی حکومت نے عدالت سے کہا ہے کہ وہ 2002 کے ریزرویشن کو پھر سے نافذ کرے گی۔ لنگایت 3 بی کلاس میں ووکالیگا 3 اے کلاس میں بنے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ بومئی حکومت کے حکم کے مطابق ان میں سے کسی بھی طبقہ کو ریزرویشن کے کوٹے میں اضافہ نہیں ملے گا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ بومئی حکومت نے 25 اپریل کو سپریم کورٹ میں سالیسٹر جنرل کے ذریعہ سے اپنی ہی حکومت کے 27 مارچ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ یہ بومئی حکومت کے ذریعہ ایک ناقابل معافی گناہ ہے۔ کانگریس کے بیان سچ ہو گئے ہیں۔ ڈبل انجن کی حکومتوں نے ریاست کے لوگوں کے ساتھ دوہرا دھوکہ کیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے انتخاب کے وقت ریزرویشن دینے کے بہانے لوگوں کو بڑا دھوکہ دیا۔

Published: undefined

رندیپ سنگھ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ بومئی کو اس پورے معاملے پر جواب دینا چاہیے اور انھیں بتانا چاہیے کہ ریزرویشن دینے کے نام پر لوگوں کو بے وقوف کیوں بنانا پڑا۔ ووٹروں کو انھیں 40 سے زیادہ سیٹیں نہیں دینی چاہئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined