پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے ٹی وی پر اشتہار کی تعداد میں بے انتہا اضافہ کر دیا ہے۔ ان اشتہارات پر وہ اس قدر پیسے خرچ کر ہی ہے کہ گزشتہ ہفتہ میں وہ اشتہار پر خرچ کرنے والوں کی فہرست میں نمبر وَن پر پہنچ گئی۔ بی جے پی نے ہندوستان یونی لیور، ریکٹ بینکسر، امیزن، نیٹ فلکس، ومل پان مسالہ اور ٹریواگو جیسی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا جو کہ اشتہارات پر دل کھول کر پیسہ خرچ کرتی ہیں۔
براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بارک) نے اس تعلق سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں اشتہارات پر بی جے پی کے ذریعہ خرچ کیے جا رہے پیسوں کا انکشاف ہوا ہے۔16 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ’بارک‘ نے بتایا کہ بی جے پی سبھی چینلوں پر نمبر وَن اشتہار دہندہ بن گئی ہے۔جاری رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہورہا ہے کہ اس سے پہلے والے ہفتے میں بی جے پی دوسرے نمبر پر تھی۔
Published: undefined
یہاں قابل غور یہ بھی ہے کہ اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس ٹی وی پر اشتہار دینے کے معاملے میں ٹاپ-10 میں بھی شامل نہیں ہے۔ حالانکہ اسمبلی انتخابات والی پانچ ریاستوں یعنی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں کانگریس کی حالت بہت مضبوط ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی اپنی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے اشتہار کے ذریعہ ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز