بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی قیادت والی نتیش حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر برائے محنت وسائل جیویش کمار مشرا کی سرکاری گاڑی کو روکنے پر بی جے پی نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی ڈاکٹر سنجے جیسوال نے اپنے فیس بک پیج پر لکھامجھے یقین ہے کہ وزیر جیویش مشرا کے ساتھ اسمبلی احاطے میں جو بھی واقعہ ہوا ہے، اسپیکر یقینی طور پر اس کا نوٹس لیں گے۔ چیف سکریٹری کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو عوامی نمائندوں کا احترام کرنا ہوتا ہے، لیکن ضابطہ پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
Published: undefined
مسٹر جیسوال نے لکھا ہے کہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کے افسران ملک میں عوام اور عوامی نمائندوں کے ساتھ تمام آداب کی پیروی کرتے ہیں۔ بہار میں کچھ افسران سرکاری ملازم کے بجائے بادشاہت کے جیسا برتاؤ کرتے ہیں۔ کچھ دن پہلے وزیر اعظم نے بہت سے تربیت پانے والے آئی پی ایس کو بھی بتایا تھا کہ عوام اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ان کا رویہ کیا ہونا چاہیے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جب وزیر مسٹر مشرا سرمائی اجلاس کے لیے ایوان میں آ رہے تھے تو ان کی سرکاری گاڑی کو روکا گیا اور بتایا گیا کہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جا رہے ہیں، اس لیے گاڑی کو روک دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز