قومی خبریں

کیجریوال حکومت میں وزیر راجندر گوتم کے ذریعہ دیوی-دیوتاؤں کی بے حرمتی سے بی جے پی ناراض، پولیس میں شکایت درج

دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کا کہنا ہے کہ راجندر گوتم کو دیوی-دیوتاؤں کی بے حرمتی کرنے پر سزا ملنی چاہیے، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ نفرت پھیلانا اور ہندو مذہب کی بے عزتی کرنا عآپ کی تاریخ رہی ہے۔

آدیش گپتا، دہلی بی جے پی صدر
آدیش گپتا، دہلی بی جے پی صدر تصویر آئی اے این ایس

دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے کیجریوال حکومت میں وزیر راجندر گوتم کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ میں جا کر شکایت درج کرائی ہے۔ ایک وفد کے ساتھ تھانہ پہنچے آدیش گپتا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ راجندر گوتم نے دیوی-دیوتاؤں کی بے حرمتی کی ہے جس سے ہندوؤں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

دراصل دہلی کابینہ میں وزیر راجندر پال گوتم نے گزشتہ 5 اکتوبر کو تقریباً 10 ہزار کے مجمع میں کھڑے ہو کر بھگوان رام اور کرشن کو نہ ماننے، اور کبھی بھی ان کی پوجا نہ کرنے کا حلف لیا تھا۔ اس پروگرام کی ویڈیو جب سامنے آئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بی جے پی نے اس ویڈیو پر عآپ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ویڈیو ’مشن جئے بھیم‘ پروگرام کی بتائی جا رہی ہے جس میں راجندر پال گوتم بھی شامل ہوئے تھے۔ دہلی کے قرول باغ واقع امبیڈکر بھون میں منعقد اس تقریب میں تقریباً 10 ہزار لوگوں نے بودھ مذہب اختیار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس پروگرام میں راجندر گوتم نے لوگوں کو رام اور کرشن کی پوجا نہ کرنے کا حلف دلایا تھا۔

Published: undefined

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے ایک پریس کانفرنس کر کے عآپ حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں سوال اٹھایا کہ عآپ آخر اس قدر ہندو مخالف کیوں ہے؟ تیواری نے کہا کہ یہ ہندو اور بودھ مذہب کی بے عزتی ہے۔ عآپ کے وزیر فساد پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے راجندر گوتم کو فوراً پارٹی سے نکال باہر کرنا چاہیے۔

Published: undefined

دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ راجندر گوتم کو دیوی-دیوتاؤں کی بے حرمتی کرنے پر سزا ملنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نفرت پھیلانا اور ہندو مذہب کی بے عزتی کرنا عآپ کی تاریخ رہی ہے۔‘‘ آدیش گپتا نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ایک بار پھر عآپ کا ہندو مخالف چہرہ بے نقاب۔ اروند کیجریوال کے وزیر لوگوں سے حلف دلوا رہے ہیں کہ میں کسی برہمن، وشنو، مہیش کو نہیں مانوں گا۔ تو پھر انتخاب کے دوران مندروں میں کیا دکھانے کے لیے جاتے ہو؟ کیا ہندو مذہب اتنا چبھتا ہے عآپ کی آنکھوں میں؟ اتنی نفرت کیوں؟‘‘

Published: undefined

اس پورے معاملے پر راجندر پال گوتم کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے عمل پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ حلف لیا گیا ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی غدارِ وطن ہے۔ میرا عقیدہ بودھ مذہب میں ہے، اس سے کسی کو پریشانی کیوں ہے؟‘‘ راجندر پال گوتم نے مزید کہا کہ ’’انھیں (بی جے پی) شکایت کرنے دو۔ آئین ہمیں کسی بھی مذہب کو ماننے کی اجازت دیتا ہے۔ بی جے پی عآپ سے خوفزدہ ہے۔ وہ صرف ہمارے خلاف فرضی معاملے درج کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined