قومی خبریں

بی جے پی و آر ایس ایس آئین کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جبکہ کانگریس اسے بچانے کی کوشش کر رہی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن کا ایک بنیادی مسئلہ ہے اور دیگر تمام مسائل اسی ایک مسئلے سے جنم لیتے ہیں۔ وہ یہ ہے کہ بی جے پی و آر ایس ایس ملک کے آئین کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی روڈ شو کے دوران خطاب کرتے ہوئے /&nbsp; تصویر: ’ایکس‘&nbsp; INCIndia@</p></div>

راہل گاندھی روڈ شو کے دوران خطاب کرتے ہوئے /  تصویر: ’ایکس‘  INCIndia@

 

کیرالہ کے وائناڈ میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس ملک کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ کانگریس اسے بچانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ یہ بیان راہل گاندھی روڈ شو کے دوران دیا جس کو سن کر عوام پورے جوش میں دکھائی دی اور زوردار انداز میں تالیاں بجاتی رہی۔

Published: undefined

اس عظیم الشان روڈ شومیں راہل گاندھی نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر خوب حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس الیکشن کا ایک بنیادی مسئلہ ہے اور دیگر تمام مسائل اسی ایک مسئلے سے جنم لیتے ہیں۔ وہ مسئلہ یہ ہے کہ بی جے پی و آر ایس ایس ملک کے آئین کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن ان کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کانگریس ملک کے آئین کو بچانے کے لیے اور عوام کے بنیادی ایشوز کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے وائناڈ میں ایک مقام پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کبھی پی ایم مودی کہتے ہیں کہ وہ ہندوستان میں اولمپکس لائیں گے، کبھی کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کو چاند پر بھیجیں گے، لیکن وہ مہنگائی اور زرعی پیداوار پر کم منافع جیسے اہم مسائل پر کچھ نہیں بولتے۔ انہیں عوام کو درپیش مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس کے بجائے وہ صرف کچھ کاروباری لوگوں کی فلاح و بہبود میں دلچسپی رکھتے ہیں، جبکہ کانگریس ملک کے لوگوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے اس دوران الیکٹورل بانڈ کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ اب تک کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے اور یہ سب کچھ تاجروں و صنعت کاروں سے پیسے اینٹھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ہر گاؤں میں کچھ لوگ ہوتے ہیں جو لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے پیسوں کی وصولی کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے اس موقع پر میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس نے الیکٹورل بانڈ پر رپورٹ نہیں کی۔ میڈیا نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اگر اس نے الیکٹورل بانڈ پر کوئی رپورٹ کی تو ای ڈی آ جائے گی اور اس سے بچنے کے لیے میڈیا خاموش ہو گیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس روڈ شو میں وائناڈ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کو درپیش اہم مسائل سے بخوبی واقف ہیں، جن میں میڈیکل کالجوں کی کمی، انسانوں و جانوروں کے درمیان ٹکراؤ اور رات کے وقت ٹریفک پر پابندی شامل ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وائناڈ میں راہل گاندھی کا مقابلہ سی پی آئی کی اینی راجہ اور بی جے پی کے ریاستی صدر کے. سریندرن سے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined