نئی دہلی: صدر کانگریس راہل گاندھی نے آج اس تمہید کے ساتھ کہ پانچ سال پہلے ملک میں جہاں ’’اچھے دن‘‘ کہتے ہی ’’آئیں گے‘‘کا جوابی نعرہ لگتا تھا، وہیں آج کسی سے بھی کہو ’’چوکیدار‘‘ تو جواب آتا ہے ’’چور ہے‘‘استدلا ل کیا کہ منظر نامہ بدلنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں اچھے دن کا پول دن کھلنے کے بعد ہی وہ انقلاب آیا جس میں دس دن کے وعدے پر کسانوں کا قرض معینہ میعاد کے اندر معاف کر دیا گیا۔
میرا بوتھ میرا گورو کنونشن سے اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے کہا سبز انقلاب سے آئی ٹی انقلاب تک ہر نئے انقلاب سے اس ملک کو کانگریس کے عہد میں ہمکنار کرایا گیا ہے۔ دوسری طرف آج پاکستان میں موجود جیش محمد کا دہشت گرد مسعود اظہر کو بی جے پی کے عہد میں ہندستان سے قندھار پہنچایا گیا ۔ چین کی ڈوکلام دراندازی کو بھی راہل گاندھی نے نریندر مودی کی کمزور قومی قیادت پر محمول کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے کسی ایجنڈے کے بغیر چینی سربراہ سے ملاقات کی۔
Published: 11 Mar 2019, 8:09 PM IST
اس استدلال کے ساتھ بی جےپی اور آر ایس ایس کے پاس خوف اور نفرت کی سوچ کے علاوہ کچھ نہیں انہوں نے کہا اس پس منظر میں قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس ملک میں انگریزوں سے لوہا لینے والے مہاتما گاندھی کی سوچ کو آ گے بڑھانا ہے یا(خوف اور نفرت سے عبارت)گوڈسے کی سوچ کو۔ رافیل اور ملک کی دولت لے کر بھاگنے والوں کوےحوالے سے انہوں نے مودی حکومت کو بری طرح ناکام قراردیا۔
قبل ازیں دہلی کانگریس کی صدر شیلا دکشت نے آج دہلی کے بوتھ ورکروں کو جھنجھوڑا کہ وہ ریاست میں لوک سبھا کی ساتوں سیٹو ں پر کامیابی کے جذبے سے کام کریں۔ میرا بوتھ میرا گورو کنونشن سے اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ کانگریس کو بوتھ ورکر پوری محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داری ادا کریں اور یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کسی بھی نقصان کی صورت میں پارٹی قیادت کے سامنے جواب دہ ہونا ہے کہ آخر کہاں کیا کمی رہ گئی تھی۔ صدر کانگریس راہل گاندھی، سابق ریاستی وزیر ہارون یوسف، پی سی چاکو، جے پی اگروال، اجے ماکھن کی موجودگی میں شیلادکشت نے بوتھ ورکروں کی حوصلہ افزائی کی۔
Published: 11 Mar 2019, 8:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Mar 2019, 8:09 PM IST