قومی خبریں

دہلی کی بگڑتی صورتحال کے لیے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں ذمہ دار: دیویندر یادو

دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی بگڑتی قانون و انتظامی صورتحال کے لیے بی جے پی کی مرکزی حکومت اور عام آدمی پارٹی دونوں برابر کی ذمہ دار ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر / دہلی پردیش کانگریس کمیٹی</p></div>

تصویر / دہلی پردیش کانگریس کمیٹی

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں کو دہلی کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں نظم و نسق کی صورتحال بری طرح بگڑ چکی ہے اور لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ خواتین پر ظلم اور عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جس سے دہلی کا امن و امان مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 12 سال قبل دہلی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک شفاف اور محفوظ حکومت دیں گے لیکن آج وہ اپنے وعدے کو بھول چکے ہیں۔ دہلی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے لیے بی جے پی کی مرکزی حکومت اور عام آدمی پارٹی دونوں برابر کے قصوروار ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال نے دہلی کے عوام کو کبھی بھی حقیقی طور پر محفوظ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ دس سال دہلی کا وزیر اعلیٰ رہنے کے باوجود، انہوں نے دہلی کی بگڑتی ہوئی نظم و نسق کی صورتحال پر کبھی بھی توجہ نہیں دی۔ دیویندر یادو نے الزام لگایا کہ کیجریوال نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ہمیشہ دوسروں پر الزام لگایا ہے، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت نے کبھی بھی لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) پر الزام نہیں لگایا اور دہلی کو ایک عالمی معیار کی شہر بنایا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج دہلی کے عوام عام آدمی پارٹی اور بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور مسلسل کانگریس کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ بادلی اسمبلی حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں کارکن کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان کارکنوں کو کانگریس پارٹی کا حصہ بنایا اور کہا کہ کانگریس کا تنظیمی ڈھانچہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر سابق نائب صدر چتر سنگھ اور جے پی رانا بھی موجود تھے۔ کانگریس میں شامل ہونے والے اہم شخصیات میں سابق کارپوریٹ امیدوار دھرمیندر شرما، راجیش شرما، سنجے شرما، یوتھ ونگ صدر سوربھ شرما اور دیگر اہم عہدیدار شامل تھے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے اور لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined