پنجاب اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی اتحاد نے سیٹ شیئرنگ کے تعلق سے اب سب کچھ صاف کر دیا ہے۔ 117 رکنی پنجاب اسمبلی کے لیے آئندہ 20 فروری کو ووٹنگ ہونے والی ہے اور بی جے پی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ 65 سیٹوں پر بی جے پی اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ کیپٹن امرندر سنگھ کی پارٹی ’پنجاب لوک کانگریس‘ کو 37 سیٹوں اور سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا کی پارٹی ’سنیوکت اکالی دل-ڈھینڈسا‘ کو 15 سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرنے کی اجازت ملی ہے۔
Published: undefined
پیر کے روز پنجاب کے لیے بی جے پی اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ’’پنجاب سرحد پر واقع ریاست ہے۔ ملک کی سیکورٹی کے لیے پنجاب میں استحکام اور مضبوط حکومت بنانا ضروری ہے۔ پاکستان کی حرکتیں ہمارے ملک کے لیے کیسی رہی ہیں، یہ ہمیں معلوم ہے۔ ہم نے وہاں پر دیکھا ہے کہ ڈرگس کی اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش ہوتی رہتی ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں اتحاد سے متعلق رسمی اعلان سے قبل کیپٹن امرندر سنگھ اور ایس ایس ڈھینڈسا کی امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں پنجاب بی جے پی کے انچارج گجیندر سنگھ شیخاوت بھی موجود تھے۔ بعد ازاں جے پی نڈا نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی کے لیے پنجاب کے لوگوں نے اپنی قربانیاں دی ہیں۔ پنجاب نے ملک کو جو فوڈ سیکورٹی دی ہے، اسے بھی ملک کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ پنجاب نے ہماری امیدوں کو ہمیشہ پورا کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بی جے پی نے جمعہ کو پنجاب اسمبلی انتخاب کے لیے 34 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ پارٹی کی اس فہرست میں کسان فیملی کے 12 لیڈروں، 13 سکھ لیڈروں اور 8 دلت لیڈروں کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ کیپٹن امرندر سنگھ نے بھی 22 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اجیت پال سنگھ کو ناکیدار سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ کیپٹن امرندر سنگھ خود پٹیالہ شہر سیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined