ملک ابھی کورونا کی وبا سے باہر نکل نہیں پایاہے کہ برڈ فلو کا قہر شروع ہو گیا جس کی وجہ سے پورے ملک میں دہشت ہے۔ملک کی سات ریاستوں اترپردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور کیرالہ میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ہریانہ میں ضلع پنچکولہ کے دو پولٹری فارموں، ریاست مدھیہ پردیش کے شیوپوری، راج گڑھ اور ودیشہ اضلاع میں مہاجرپرندوں میں، راجستھان کے پرتاپ گڑھ اور دوسا ضلع میں، اور اترپردیش کےکانپور نامیاتی باغ میں برڈ فلو کے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ مویشی پروری نے ریاستوں کو اس بیماری کی روک تھام کے لئے ضروری رہنما ہدایات جاری کردیئے ہیں۔ دریں اثناء، چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں پولٹری اور پرندوں کے مرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
Published: undefined
ابھی تک دہلی میں برڈ فلو کے کسی معاملے کیی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس کے باوجود حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آج سے دہلی میں زندہ پرندے لانا بند کردیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آج سے غازی پور مرغ مارکیٹ دس دنوں تک بند ہے۔
Published: undefined
دہلی کے سنجے لیک میں بطخوں کے مرنے کی اطلاع ہے، جہاں سے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔دہلی کی حکومت نے ہفتہ کے روز مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع مرغ مارکیٹ کو دس دنوں کے لئے بند کردیا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا ہے کہ دہلی حکومت برڈ فلو سے متعلق تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے ممبئی، تھانے، ڈپولی، اور بیڈ اضلاع میں مردہ کوے ملے ہیں جن کو جانچ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined