قومی خبریں

کیرالہ میں برڈ فلو، تمل ناڈو حکومت نے سرحدی علاقوں میں نگرانی میں اضافہ کیا

انیکٹی، گوپال پورم اور والیار علاقوں میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ ان علاقوں میں ہر چیک پوسٹ پر 12 12 پولیس عہدیدار تعینات ہیں۔ تمل ناڈو پہنچنے والی کسی بھی گاڑی کی گہرائی سے تلاشی لی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

چنئی: کیرالہ میں برڈ فلو کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تمل ناڈو حکومت نے سرحدی علاقوں میں نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ انیکٹی، گوپال پورم اور والیار علاقوں میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ ان علاقوں میں ہر چیک پوسٹ پر 12 12 پولیس عہدیدار تعینات ہیں۔ تمل ناڈو پہنچنے والی کسی بھی گاڑی کی گہرائی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔

Published: undefined

تمل ناڈو کے محکمہ مویشی پروری کے عہدیداروں نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ جب بھی پڑوسی ریاستوں میں برڈ فلو کے معاملے سامنے آتے ہیں، تو محکمہ چوکسی بڑھا دیتا ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹر اور پیرامیڈیک ٹیم کے ارکان بھی ریاست کی سرحدوں پر سرچ ٹیموں کے حصہ ہیں۔ مرغے اور جانوروں سے بھری کسی بھی گاڑی کو چیک پوسٹ عبور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Published: undefined

ایک عہدیدار نے کہا کہ ریاستی حکومت کوئی جوکھم نہیں لے رہی۔ کیرالہ سے تمل ناڈو میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو سینی ٹائز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ کی سرحد سے ملحقہ کوئمبٹور ضلع میں 1252 پولٹری فارم ہیں۔ ضلع میں اتنی بڑی تعداد میں پولٹری فارمز ہونے کی وجہ سے محکمہ ریاست میں کسی بھی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اضافی احتیاط برت رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined