رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔
Published: undefined
جس علاقہ میں انفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے، وہاں سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مرغیوں، انڈے اور ان سے متعلق دیگر مصنوعات کی خرید و فروخت اور ٹرانسپورٹنگ پر فوری اثر سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ رانچی کے ڈپٹی کمشنر راہل کمار سنہا نے ریپڈ ریسپانس ٹیم تشکیل دی ہے اور ہر ایک ٹیم میں ویٹرنری عہدیداروں اور ملازمین کی تقرری کی گئی ہے۔
Published: undefined
تقرر شدہ عہدیداروں اور ملازمین کو ضلع مویشی پروری کے عہدیداروں اور معاون ڈائریکٹر، پولٹری، علاقائی پولٹری فارم، ہوٹوار رانچی سے تال میل قائم کرتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بتایا گیا کہ ایکشن پلان کے تحت آر آر ٹی کی جانب سے علاقائی پولٹری فارم ہوٹوار کے بقیہ بچے مرغوں کو قتل کرنے، سائنسی طریقہ سے تصفیہ اور اس کے بعد متاثرہ علاقہ کی سائنسی طریقہ سے مکمل تطہیر اور انفیکشن سے پاک کرنے کا کام کیا جانا ہے۔
Published: undefined
ایکشن پلان کے تحت ایپی سینٹر سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مرغی پروری سے متعلق سروے کیا جائے گا، تاکہ انتظامی سطح پر مرغوں کے بارے میں فیصلہ لیا جا سکے۔
ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایپی سینٹر سے 10 کلومیٹر کے دائرے کا نقشہ تیار کر کے سرویلانس زون کے طور پر نشاندہی کرتے ہوئے اس علاوہ میں ایوین انفلواینزا کی گہرائی سے نگرانی کا کام کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز