نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن کے درمیان راجستھان، کیرالہ اور مدھیہ پردیش کے بعد اب ہماچل پردیش میں بھی برڈ فلو کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان معاملوں کے سامنے آنے کے بعد کئی ریاستوں میں مرغیوں سمیت کئی گھریلو پرندوں کو مارا جانا شروع کر دیا گیا ہے اور کئی ریاستوں میں ان کے گوشت کی بکری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جیسے پہلے ہوتا رہا ہے کہ برڈ فلو کی خبروں کے بعد مرغ کا گوشت بہت سستا ہو جاتا ہے ویسا ہی اب ہونے جا رہا ہے۔ اس کے قبل کئی جگہوں پر مرغ فرائی وغیرہ بہت ہی کم قیمت پر فروخت ہوئے ہیں۔ اس فلو کی وجہ سے اب پالٹری صنعت کو زبردست نقصان ہوگا۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
حکام نے ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے پونگ بند علاقہ میں فوت پائے گئے پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق کی ہے۔ راجستھان میں بھی کئی اضلع میں پرندوں کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں پیر کے روز 170 سے زیادہ پرندے لقمہ اجل بن گئے۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
محکمہ مویشی پروری کے مطابق ریاست میں 425 سے زیادہ کوؤں، بگلوں اور دیگر پرندوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ جھالاواڑ کے پرندوں کے نمونوں کو جانچ کے لئے بھوپال کے قومی ادارہ برائے آعلیٰ حفاظتی مویشی امراض میں بھیجا گیا تھا، جس سے برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی اضلاع کے پرندوں کے نمونوں کی جانچ کے نتیجے تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
وہیں، کیرالہ کے کوٹایم اور الاپوجھا اضلاع کے کئی علاقوں میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں اور اس کے ارد گرد ایک کلومیٹر کے دائرے میں بطخ، مرغیوں اور دیگر گھریلو پرندوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ایچ5 این8 وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے تقریباً 40 ہزار پرندوں کو قتل کرنا پڑے گا۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
کوٹایم ضلع انتظامیہ نے کہا کہ نیندور میں ایک بطخ پروری کے مرکز میں برڈ فلو پایا گیا ہے اور وہاں تقریباً 15 ہزار بطخیں فوت ہوچکی ہیں۔ برڈ فلو کافی مہلک بیماری ہے اور ایچ5 این1 وائرس کی وجہ سے پرندوں کا نظام تنفس (ریسپریٹری سسٹم) متاثر ہوتا ہے۔ انسان بھی اس انفیکشن سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
ہماچل پردیش میں پونگ بند جھیل برڈ سنچری میں تقریباً 1800 بیرونی پرندے فوت پائے گئے ہیں۔ مرکز کی طرف سے دی گئی اطلاع کا ذکر کرتے ہوئے پرنسپل چیف کنزرویٹر برائے جنگلات (وائلڈ لائف) ارچنا شرما نے کہا کہ بریلی میں بھارتی مویشی طبی تحقیق کے ادارے میں فوت پرندوں کے نمونوں کی جانچ رپورٹ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ بھوپال واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی اینیمل ڈیزیز سے اس کی تصدیق کا انتظار کر رہا ہے، کیونکہ اس بیماری کی جانچ کے لئے یہ نوڈل یونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جالندھر میں شمالی علاقوں کی بیماری جانچ لیباریٹری نے بھی پرندوں کے نمونوں میں برڈ فلو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
وہیں کانگڑا کے ضلع مجسٹریٹ راکیش پرجاپتی نے ضلع کے فتح پورا، دہرا، جوالی اور اندورا سب ڈویژن میں مرغی، بطخ، ہر قسم کی مچھلی اور اس سے متعلقہ مصنوعات مثلاً انڈے، گوشت، چکن وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ہماچل پردیش کے پونگ بند وائلڈ لائف سنچری کے علاقہ میں محکمہ جنگلات کے ملازمین نے گزشتہ پیر کو فتح پور میں سب سے پہلے چار پرندوں کے مرے ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد کچھ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے معاملات سامنے آئے ہیں۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
غور طلب ہے کہ گزشتہ سال جنوری کے اواخر تک ایک لاکھ سے زیادہ بیرونی پرندے یہاں آئے تھے اور اس سال تاحال 50 ہزار سے زائد پرندے پہنچ چکے ہیں۔ حکام نے کہا کہ برڈ فلو کے لئے مقررہ ہدایات کے تحت فوت پرندوں کو دفن کر دیا گیا ہے۔ افسران نے کہا کہ ریاست میں دیگر آبی ذخائر سے پرندوں کی موت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں وائلڈ لائف، محکمہ مویشی پروری کے ملازمین کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ کیرالہ میں حالات قابو میں ہونے کے باوجود انتظامیہ نے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ یہ وائرس انسانوں میں بھی انفیکشن پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ کیرالہ میں سال 2016 میں بڑے پیمانے پر برڈ فلو پھیل گیا تھا۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Jan 2021, 11:18 AM IST
تصویر: پریس ریلیز