گاندھی نگر: بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے 11 مجرموں میں سے ایک خودسپردگی کے 15 دن بعد 5 دن کی پیرول پر باہر آ گیا ہے۔ نیوز پورٹل ‘اے بی پی لائیو ڈاٹ کام‘ کی خبر کے مطابق بدھ (7 فروری) کو مجرم پردیپ مودھیا اپنے سسر کی موت کے بعد گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی پانچ دن کی پیرول پر جیل سے باہر آیا اور داہود ضلع میں اپنے آبائی گاؤں رندھیک پور پہنچا۔
Published: undefined
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 21 جنوری کو تمام 11 مجرموں نے گودھرا سب جیل میں خودسپردگی کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ایم آر مینگڈے کی عدالت نے 5 فروری کو مودھیا کو 7 سے 11 فروری تک پیرول کی اجازت دی تھی۔ مودھیا کی جانب سے 31 جنوری کو دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس کے سسر کی موت کی وجہ سے اسے 30 دن کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے۔
Published: undefined
استغاثہ نے گجرات ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ جیل ریکارڈ کے مطابق جب مودھیا کو آخری بار پیرول پر رہا کیا گیا تھا تو وہ وقت پر واپس آ گیا تھا، اس کے علاوہ جیل میں اس کا طرز عمل بھی اچھا ہے۔ تاہم عدالت نے اسے صرف 5 دن کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔
Published: undefined
جمعرات کی صبح مقامی باشندوں نے مودھیا کو رندھیک پور مارکیٹ میں کام کرتے دیکھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، ایک دیہاتی نے بتایا، ’’رندھیک پور سے تقریباً 32 کلومیٹر دور لیمڈی میں جنوری کے آخری ہفتے میں مودھیا کے سسر کی موت ہو گئی تھی۔ وہ بدھ کی رات دیر گئے گاؤں پہنچا اور جمعرات کو گاؤں سے واپس آ گیا تھا۔‘‘
Published: undefined
داہود کے لیم کھیڑا کی ایس پی وشاکھا جین نے کہا، ’’ہائی کورٹ نے مجرم مودھیا کی پیرول منظور کی ہے اور وہ 5 دنوں کے لیے اپنے گاؤں واپس آ گیا ہے۔ پیرول کی شرائط کے مطابق، اسے رندھیک پور تھانے میں رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پیرول کی مدت کے دوران ضلعی پولیس کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔ امید ہے کہ وہ خود جیل واپس لوٹ جائے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined