قومی خبریں

بلقیس بانو کیس: مجرموں کی سزا میں رعایت کے خلاف عرضی دائر، سپریم کورٹ جلد سماعت پر رضامند

سال 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران 14 لوگوں کے قتل اور ایک حاملہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصوروار 11 لوگوں کو دی گئی چھوٹ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

بلقیس بانو، تصویر آئی اے این ایس
بلقیس بانو، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کورٹ گجرات کے بلقیس بانو کیس میں قصورواروں کو سزا میں دی گئی چھوٹ کے خلاف سپریم کوڑت میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ایڈوکیٹ اپرنا بھٹ کے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران جلد سماعت کی درخواست پر منگل کو اتفاق کیا۔

Published: undefined

سال 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران 14 لوگوں کے قتل اور ایک حاملہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصوروار 11 لوگوں کو دی گئی چھوٹ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ خصوصی ذکر کے دوران، جسٹس رمنا کی سربراہی والی بنچ نے متعلقہ وکیل سے پوچھا کہ کیا رہائی سپریم کورٹ کے حکم کی بنیاد پر ہوئی۔ اس پر کپل سبل نے کہا کہ عرضی گزار عدالت عظمیٰ کے حکم پر سوال نہیں اٹھا رہے ہیں، بلکہ 11 قصورواروں کو چھوٹ دینے کی 'بنیاد' پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Published: undefined

وکلاء نے سپریم کورٹ میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اجے رستوگی کی سربراہی والی بنچ نے گجرات حکومت کو بلقیس بانو کیس کے 11 ملزمان کو سزا سنائے جانے کے وقت "عملی طور پر چھوٹ" کے قوانین کو لاگو کرنے کی اجازت دی تھی۔ جسٹس رمنا کی سربراہی والی بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ درخواست جلد ہی مناسب بنچ کے سامنے درج کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined