نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے افراد کے قتل کے 11 قصورواروں کی سزا معافی اور رہائی کے خلاف دائر مختلف مفاد عامہ کی عرضیوں پر بدھ کو یعنی آج غور کرے گا۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ 2002 میں گجرات میں ہوئے مسلم مخالف فسادات کے دوران پیش آیا تھا۔
Published: undefined
مرکز، گجرات حکومت اور مجرموں نے سی پی آئی-ایم لیڈر سبھاشنی علی، ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موئترا، نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن، اسماء شفیق شیخ اور دیگر کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضیوں (پی آئی ایلز) کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب متاثرہ خود عدالت سے رجوع کر چکی تو پھر دوسروں کو مجرمانہ معاملے میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے منگل کو حکم دیا کہ ’’دیگر رٹ پٹیشنز مفاد عامہ کی عرضیوں کی نوعیت کی ہیں۔ مفاد عامہ عرضیوں کی برقراری پر ابتدائی اعتراض اٹھایا گیا ہے، جس پر سماعت کے لیے کل سہ پہر 3 بجے کے لیے فہرست تیار کریں۔‘‘
جسٹس بی وی ناگارتنا اور اجول بھوئیاں کی بنچ نے 7 اگست کو 11 مجرموں کی رہائی کے خلاف دائر درخواستوں پر حتمی سماعت شروع کی، جن میں ایک بلقیس بانو کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔
Published: undefined
بلقیس بانو کی طرف سے پیش ہونے والی ایڈوکیٹ شوبھا گپتا نے دلیل دی تھی کہ مقدمے کے مجرموں کو مقدمے کے جج کی طرف سے دی گئی منفی رائے کے پیش نظر استثنیٰ حاصل نہیں ہے جس نے انہیں سزا سنائی تھی۔
سپریم کورٹ نے 9 مئی کو ان مجرموں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، جنہیں نوٹس نہیں دیا جا سکا تھا۔ اس نے نوٹس کو گجراتی اور انگریزی سمیت مقامی اخبارات میں شائع کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 2 مئی کو مرکز اور گجرات حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ وہ بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی سزا میں تبدیلی سے متعلق دستاویزات پر استحقاق کا دعویٰ نہیں کریں گے۔ نیز وہ جانچ پڑتال کے لیے دستاویزات کا سپریم کورٹ کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے تیار رہیں۔
اس معاملہ میں سزا یافتہ 11 لوگوں کو گزشتہ سال 15 اگست کو رہا کیا گیا تھا کیونکہ گجرات حکومت نے اپنی استثنیٰ کی پالیسی کے تحت ان کی رہائی کی اجازت دی تھی۔ استدلال یہ تھا کہ مجرموں نے جیل میں 15 سال مکمل کر لیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined