قومی خبریں

ہندوستان اور برازیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

میٹنگ میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جس میں تجارت، دفاع، توانائی اور بائیو فیول، صحت، پائیدار زراعت، خلا، کنکٹی وٹی، ٹیکنالوجی اور مزید تجارتی تعلقات میں تعاون شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا نے نویں جوائنٹ کمیشن میٹنگ میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جس کے دوران وزیر خارجہ جے شنکر نے برازیل کی جی 20 چیئرمین شپ کے لیے ہندوستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

Published: undefined

جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’وزیر خارجہ مورو ویرا کے ساتھ نویں ہندوستان-برازیل مشترکہ کمیشن کی ایک نتیجہ خیز اور جامع میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔‘‘میٹنگ میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جس میں تجارت، دفاع، توانائی اور بائیو فیول، صحت، پائیدار زراعت، خلا، کنکٹی وٹی، ٹیکنالوجی اور مزید تجارتی تعلقات میں تعاون شامل ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’ہم عالمی جغرافیائی سیاسی پیش رفت، گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ خدشات اور خواہشات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور برکس، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ، غریبی اور بھوک کے خاتمے کی سہولت (آئی بی ایس اے)، جی20 اور اقوام متحدہ میں ہماری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔برازیل کی جی 20 چیئرمین شپ کے لیے ہندوستان نے مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined