قومی خبریں

بجنور: ’لو جہاد‘ کے نام پر جیل بھیجے گئے ثاقب کی والدہ کا رو رو کر برا حال، وکیل کرنے کے پیسے بھی نہیں!

پانچ بنچوں کی ماں سنجیدہ کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور گھر کا واحد کمانے ولا فرد ثاقب جیل میں ہے، سنجیدہ بیگم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گھر چلانے کے پیسے بھی نہیں ہیں

تصویر آس محمد کیف
تصویر آس محمد کیف 

بجنور: ضلع بجنور کے قصبہ دھامپور میں جس نوجوان محمد ثابق کو سالگر کی پارٹی منانے کے بعد دوسرے فرقہ کی لڑکی کو اس کے گھر چھوڑنے جانے کے جرم میں ’لو جہاد‘ کا معاملہ بنا کر پولیس نے جیل بھیج دیا تھا، اس کی والدہ اب زبردشت معاشی تنگی برداشت کر رہی ہیں۔ صورت حال اتنی خراب ہے کہ ثاقب کی والدہ سنجیدہ بیگم رو رو کر لوگوں سے مدد مانگ رہی ہیں۔

پانچ بنچوں کی ماں سنجیدہ کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور گھر کا واحد کمانے ولا فرد ثاقب جیل میں ہے۔ سنجیدہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گھر چلانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔ پولیس نے اس معاملہ میں بجنوری کی عدالت میں فرد جرم بھی دائر کر دی ہے۔ اس مبینہ لو جہاد کے معاملہ میں فرد جرم داخل کرنے میں پولیس نے کافی پھرتی سے کام کیا ہے۔

Published: 08 Jan 2021, 9:40 AM IST

خیال رہے کہ دھام پور تھانہ علاقہ میں پولیس نے 15 دسمبر کو ثاقب کو گرفتار کیا تھا۔ معاملہ کی جانچ دھام پور کے سی او (سرکل آفیسر) کے ہاتھوں میں تھی اور چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ ملزم بنائے گئے نوجوان اور ایک لڑکی دیر رات سالگرہ منا کر لوٹ رہے تھے، راستہ میں کچھ لوگوں نے ان کا راستہ روکا اور پوچھ گچھ شروع کر دی۔

Published: 08 Jan 2021, 9:40 AM IST

اس کے بعد 15 دسمبر کو بجنور کے دھامپور تھانہ علاقہ کے گاؤں بیرکھیڑا چوہان کے رہنے واے انل کے نزدیکی گاؤں نصیرپور کے رہنے والے سونو عرف ثاقب کے خلاف لو جہاد اور جبری تبدیلی مذہب کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ انل نے پولیس کو دی گئی تحریر میں الزام عائد کیا کہ ثاقب نے لڑکی کو اپنا نام سونو بتا کر پہلے اپنی محبت میں گرفتار کیا اور اب اس پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ بنانے کی غرض سے اس کو اغوا کر لیا ہے۔

Published: 08 Jan 2021, 9:40 AM IST

ثاقب کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس سے جھوٹے الزامات کی بنا پر جیل بھیجا گیا ہے وہیں لڑکی کا بھی کہنا ہے کہ ثابق کو لوگوں نے چور سمجھ کر پکڑا تھا۔ گاؤں کے پردھان کا دعوی ہے کہ ملزم ثاقب نصیر پور میں ہونے والی ایک برتھ ڈے پارٹی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا، راستہ اسے چور سمجھ کر پکڑ لیا گیا۔

Published: 08 Jan 2021, 9:40 AM IST

لڑکی اور اس کی والدہ نے بھی لو جہاد کی کہانی کو خارج کر دیا ہے۔ لڑکی کا تو یہاں تک کہنا تھا کہ انہیں سیاست میں پھنسایا جا رہا ہے۔ مگر پولیس لو جہاد والی بات کو ہی سچ مان رہی ہے تبھی تو چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی شکایت پر ثاقب کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ثاقب کی والدہ کا الزام ہے کہ پولیس نے لڑکی کے والد پر دباؤ بنا کر ان سے بیان دلوایا ہے۔

Published: 08 Jan 2021, 9:40 AM IST

دھام پور کی رہائشی سنجیدہ بیگم 3 لڑکیوں سمیت پانچ بچوں کی ماں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ان کے شوہر بیمار تھے تو انہوں نے قرض لے کر علاج کرایا تھا۔ شوہر کی جان تو بچ نہیں سکی، تاہم وہ آج تک ایس قرض کی ادائیگی کر رہی ہیں۔ وہ خود کام کرتی ہیں اور مرغی پروری کر کے انڈوں کو فروخت کر کے گھر کا خرچ چلاتی ہیں۔ سنجیدہ کے گھر کی حالت دیکھ کر بھی ان کی معاشی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان کا دوسرا بیٹا محض 2 ہزار روپے ہی کما پاتا ہے۔

بات کرنے پر سنجیدہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’غریب کو ستانا اچھی بات نہیں ہے، میرا خدا سب دیکھ رہا ہے، وہ میری مدد کرے گا۔‘‘

Published: 08 Jan 2021, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jan 2021, 9:40 AM IST

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا