پٹنہ: بہار کا سیاسی ماحول اس وقت گرم نظر آ رہا ہے۔ انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور وزیر اعلیٰ نتیش کمار حملہ بول رہے ہیں۔ جمعہ کے روز نتیش کمار اور پرشانت کشور کے درمیان شدید لفظی جنگ ہوئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پرشانت کشور نتیش کمار سے رشتہ توڑنے کے موڈ میں ہیں۔
Published: undefined
دونوں لیڈران میں تنازعہ جمعرات کو اس وقت شروع ہوا تھا، جب پرشانت کشور نے نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشدتہ 15 سال کے اقتدار کے باوجود بہار سب سے غریب ریاست ہے اور یہاں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پوری طرح تباہ ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
پرشانت کشور کے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے نتیش کمار نے جمعہ کے روز جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو اہمیت نہیں دیتے کہ کون ان کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ نتیش نے کہا کہ وہ صرف سچ کو اہمیت دیتے ہیں اور سچ کیا ہے یہ بہار کے لوگ جانتے ہیں کہ 15 سال میں کتنا کام ہوا ہے۔
Published: undefined
نتیش کمار کے اس جوابی حملے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ پرشانت کشور کے تیور ڈھیلے ہو جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ نتیش کے جوابی حملے کے بعد پرشانت کشور نے ایک بار پھر ان پر حملہ اور طنز کیا۔ پرشانت کشور نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ نتیش کمار نے ٹھیک کہا کہ اہمیت صرف سچائی کی ہے اور سچائی یہ ہے کہ لالو اور نتیش کے گزشتہ 30 سالوں سے راج کرنے کے باوجود بہار ملک کی سب سے غریب اور پسماندہ ریاست ہے۔
Published: undefined
پرشانت کشور نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ بہار کو بدلنے کے لیے ایک نئی سوچ اور کوشش کی ضرورت ہے اور یہ بہار کے لوگوں کی اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پرشانت کشور اور نتیش کمار نے کئی مواقع پر اعتراف کیا ہے کہ ان کے ذاتی تعلقات بہت بہتر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined