نتیش کمار حکومت میں نئے وزیر تعلیم بنے میوا لال چودھری لگاتار اپوزیشن پارٹیوں کے نشانے پر ہیں۔ میوالال پر بدعنوانی کے الزامات لگ چکے ہیں، جس کو لے کر لگاتار ان کی تنقید ہو رہی ہے، لیکن اب ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ ہندوستان کا ’قومی ترانہ‘ یعنی ’جن گن من‘ غلط الفاظ کے ساتھ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر سنجے نروپم نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے جو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
Published: undefined
وزیر تعلیم میوالال کی اہلیت پر سوال کھڑے کرنے والا جو ویڈیو سنجے نروپم نے شیئر کیا ہے اس میں وہ ترنگا کے سامنے کھڑے ہو کر قومی ترانہ گا رہے ہیں اور ان کے آس پاس اسکولی بچے اور کچھ دیگر افراد بھی کھڑے ہیں۔ ویڈیو میں کچھ مقامات پر، خصوصاً آخری حصے میں انھوں نے غلط الفاظ کہے اور ایسا محسوس ہوا جیسے وہ آدھے ادھورے یاد کیے گئے قومی ترانہ کو کسی طرح پڑھ کر نکل جانا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
سنجے نروپم نے اپنے ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بہار کے نئے وزیر تعلیم قومی ترانہ نہیں گا پاتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میوالال بھاگلپور زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں، پھر بھی قومی ترانہ پوری طرح انھیں یاد نہیں۔ سنجے اپنے ٹوئٹ میں لکھتے ہیں ’’یہ جناب پہلے کسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے، قومی ترانہ بھی نہیں گا پاتے، بدعنوانی کے سنگین الزام ان پر ہیں سو الگ۔ ہندوستانی جمہوریت کے ان گناہوں کو کون دھوئے گا؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined